?️
سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر جگہ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ایک دن بھی الیکشن میں اب تاخیر نہیں چاہتے۔
سکھر میں ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی اب بات نہیں رہی، پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں فیور نہیں ملی، پیپلزپارٹی کا فیور لینے کا تصور غلط ہے، ہم نہ پہلے لاڈلے بنے ہیں اور نہ بنیں گے،ہم عوام کے لاڈلے ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے، پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس پر اتحاد کی بات نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی والے اگر عوامی پروسیس کرتے تو ان کو آج ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کیوں پی ٹی آئی کو الگ رکھنا چاہتی ہے، اس کا جواب وہ دیں گے؟ حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت اور اپوزیشن تعمیری باتیں کریں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر جگہ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ایک دن بھی الیکشن میں اب تاخیر نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ اعتراض پیپلزپارٹی کو ہیں، ہم کورٹ میں بھی گئے، سب سے زیادہ اعتراضات ہم نے الیکشن کمیشن میں داخل کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نان ایشو اٹھانے کی ماہر ہے، وہ بتائیں انہوں نے کتنے اعتراضات داخل کیے ہیں؟ ہم بھی چاہتے تھے کہ آر او عدالتی سسٹم سے ہوں۔
مشہور خبریں۔
عدالت کا قیام پاکستان سے اب تک ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم
?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے
دسمبر
امریکی شہریوں کی نظر میں اپنے ملک کی معیشت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے ملک کی
جون
اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو اسی زبان میں جواب ملے گا۔ عظمی بخاری
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے
جون
انصاراللہ کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ
اکتوبر
انسانی حقوق کے امریکی کھوکھلے دعوے:ایرانی عہدہ دار
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے
جولائی
پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں، بلاول
?️ 30 جنوری 2024ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو
جنوری
موساد کے دو سابق عہددار بھی قطر گیٹ کیس میں شامل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے "قطر گیٹ” نامی کیس میں نئی پیشرفت کی
مئی
نیتن یاہو جنگ بندی سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیروں میں
مئی