سندھ میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ

?️

سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر جگہ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ایک دن بھی الیکشن میں اب تاخیر نہیں چاہتے۔

سکھر میں ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی اب بات نہیں رہی، پیپلزپارٹی کو کسی الیکشن میں فیور نہیں ملی، پیپلزپارٹی کا فیور لینے کا تصور غلط ہے، ہم نہ پہلے لاڈلے بنے ہیں اور نہ بنیں گے،ہم عوام کے لاڈلے ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے، پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس پر اتحاد کی بات نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی والے اگر عوامی پروسیس کرتے تو ان کو آج ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کیوں پی ٹی آئی کو الگ رکھنا چاہتی ہے، اس کا جواب وہ دیں گے؟ حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت اور اپوزیشن تعمیری باتیں کریں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر جگہ پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم ایک دن بھی الیکشن میں اب تاخیر نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر سب سے زیادہ اعتراض پیپلزپارٹی کو ہیں، ہم کورٹ میں بھی گئے، سب سے زیادہ اعتراضات ہم نے الیکشن کمیشن میں داخل کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نان ایشو اٹھانے کی ماہر ہے، وہ بتائیں انہوں نے کتنے اعتراضات داخل کیے ہیں؟ ہم بھی چاہتے تھے کہ آر او عدالتی سسٹم سے ہوں۔

مشہور خبریں۔

عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے

سیکورٹی تجزیہ کار: امریکہ عراق سے انخلاء کا خواہاں نہیں ہے

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: سلامتی کے تجزیہ کار عبدالکریم خلف نے ایک بیان میں

فلسطینی خواتین کو مقاومتی کارروائیوں کے الزام میں شدید زدوکوب کیا گیا

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی فورسز نے ہیبرون میں ایک چوکی کے قریب سے

ہم اسرائیل کی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں:حماس

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی معاشرے کے اندر موجود

جنگی حالات میں ایرانی معیشت کی مضبوطی کا راز

?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگی حالات اور امریکی پابندیوں کے

انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے۔ وزیراعلی بلوچستان

?️ 12 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نہتے

امریکہ نے اسرائیل پر داغے جانے والے ایرانی میزائلوں میں سے ایک بھی نہیں روکا: سی‌ان‌ان

?️ 9 جون 2026سچ خبریں:سی‌ان‌ان کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ

ترک وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے اہم مقاصد 

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:عراق کے دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے