سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہنا ہے کہ  سعودی عرب حکومت کی جانب سے 400 اسکالر شپ کااعلان کیا گیا اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سفیرپاکستان بلال اکبر نے جدہ میں صحافیوں سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کےمختلف مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے اور ریاض اورجدہ میں سوشل ویلفیئرپہلےسےزیادہ بہتراورمتحرک ہے۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے400اسکالرشپ کااعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے، اسکولوں کوبہتری،ترقی یافتہ بنانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔سفیرپاکستان نے کہا کہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے سمیت پاکستان سےفلائٹ آپریشن بحال کرنے کے معاملات پر کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا تھا۔گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان

ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر

کیا رفح پر حملے کرنے کے بعد بھی امریکہ اسرائیل کو اسلحہ بھیجے گا؟

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے

پاکستان نے اراکینِ یورپی پارلیمنٹ کے مذمتی خط کا خیرمقدم کیا

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط

پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی: آرمی چیف

?️ 14 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ

لبنان کے ساتھ سرحدی تنازع میں اسرائیل کے نئے رویے کا کیا مطلب ہے؟

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی

جرمنی میں 15 ہزار سے زائد مالس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:    انرجی کیریئرز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد

کورکمانڈرز کانفرنس: معاشی ترقی میں حائل غیرقانونی رکاوٹوں کی روک تھام میں تعاون کا عزم

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے