🗓️
تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،کنونشن میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، ثنا اللہ زہری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تربت کی سرزمین پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، اعزاز کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، آصف زرداری کی قیادت میں خطے میں امن قائم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 18 ویں ترمیم سے بلوچوں کو حقوق دیے، تربت سےقوم پرستی کی سیاست کے خاتمے کا آغاز کررہےہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو محفوظ،پر امن، خوشحال بنانا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کا غم سمجھتے ہیں، مار دھاڑ سےکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، قومیں امن کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جنگ سے نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس بار بلوچستان کےترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، ایسی جگہ سے پانی لاؤں گاکہ کوئی روک نہیں سکےگا، ہم دھرتی سے بھی پیار کرتے ہیں، آپ سے بھی پیار کرتے ہیں آپ کے بچوں سے بھی پیار کرتے ہیں۔
آصف علی زرادری نے مزید کہا کہ ہم نے افغانوں کی سالوں مہمان نوازی کی ہے مگر 40 سال بعد بھی افغان ہم سے محبت نہیں کرتے، وہ ہمارے بھائی نہیں بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بلوچستان، سندھ، خیبر پختون خوا کو نہیں سمجھتا، اگر ہم اقتدار میں آئیں گے تو آپ کی خدمت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، قرضے کی زندگی کو وقار میں بدلنا ہے، وزیراعظم
🗓️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ
مارچ
بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
اگست
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست تصادم
🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسرائیلی حکام
اکتوبر
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
🗓️ 30 اگست 2021باجوڑ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے
اگست
علاقائی مساوات کو بدلنے کے لیے امریکی گولڈ وار
🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ ابھی بھی جاری ہے اور پورے خطے میں
فروری
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد نیٹو حکام نے اہم اعلان کردیا
🗓️ 30 اپریل 2021برسلز (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے
اپریل
دیگ سے زیادہ چمچہ گرم
🗓️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:تل ابیب کا سفر کرنے والے بحرینی وزیر نے صہیونیوں کو
نومبر
صیہونی وزیر دفاع کا دعویٰ صہیونی ماہرین کی تنقید اور مذاق کا نشانہ
🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتس کے حماس اور حزب اللہ پر
نومبر