سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے اور اس پر عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتی ہیں، الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل پہ بات ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نتائج جاری نہیں کیے، پی ٹی آئی نے بر وقت اور آئین کے مطابق فری اینڈ فئیر الیکشنز کے لیے بہت کام کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری خیبر پختونخوا میں 42 سیٹیں ہیں، پنجاب میں ہماری 50 کے قریب سیٹیں ہیں، ووٹ پر امن طریقے سے ہوئے، تمام پارٹیوں کو فارم 45 ملا، فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو ریلیوں اور ورکرز کنوشن کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں انتخابی نشان بلا ملا اور نہ انتخابی مہم چلانے دی گئی، ہمارے ورکرز اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیےگئے،پی ٹی آئی کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیں پنجاب میں جیتی ہوئیں 50 نشستیں نہیں دی گئی ہیں، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے، عوام 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکلے اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے بیان پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف دیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا ہے، یہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، پی ٹی آئی اس معاملے کے انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے، جو رپورٹ ہو پھر وہ عوام کے سامنے لائی جائے۔

پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے دعوی کیا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں جہنوں نے وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے لیے نامزد کیا، یہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی، یہ کرسی بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے ، میں قومی اسمبلی میں وزارت عظمٰی کا الیکشن لڑوں گا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ ہم پر پولیس گردی کی گئی، ہمیں دیوار سے لگایاگیا، نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، پولیس مختلف مقدمات میں ہمارے لوگوں کو اٹھا رہی ہے، آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتا کیا جارہا ہے، ہمارے کارکنان پر بوگس ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی کو کامیاب قرار دیا جائے، مزید کہا کہ ہمارے 180 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹس نہیں ہیں مگر پی ٹی آئی کے امیدوار بھی تھے اور پولنگ ایجنٹس بھی تھے، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 180 نشستیں جیتی ہیں۔

عمر ایوب نے 2024 کے انتخابات کو ’مدر آف آل رگنگ‘ قرار دے دیا۔

مشہور خبریں۔

اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان

🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں

لباس کسی کو اچھا یا برا نہیں بناتا: اُشنا شاہ

🗓️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اُشنا شاہ کا ماننا ہے کہ لباس کسی انسان

سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی

🗓️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں)  سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ

حکومت عوام کی مشکلات کم اور ان کو سہولیات دینے کی کوشش کر رہی ہے

🗓️ 8 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں

صہیونی فوج میں نیا بحران

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران مزاحمتی گروپوں کے کامیاب حملے نے

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر مستعفی

🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر

صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی   

🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس

وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں:فواد چوہدری

🗓️ 30 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے