سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف ، مریم نواز اور آصف زرداری نے فو ج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے ، چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہافوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے ، بلاول کو ایک وزیر مارشل لاء کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے ۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے ، ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں ، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کی حالات کی طرف جاسکتا ہے ، پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا ۔

گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں میں پاکستان کی تمام سیاسی لیڈرشپ نے کچھ ایسے بیانات دیے جس کا براہ راست منفی اثرات مسلح افواج کے سپاہ اور قیادت پر مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے بار بار اس پر زور دیا کہ فوج کو سیاسی گفتگو سے باہر رکھیں ، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کو تقسیم کیا جاسکتا ہے تو یہ بھول ہے،ساری فوج آرمی چیف کی طرف دیکھتی ہے ۔

دنیا نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 74سال سے عوام اور سیاسی قیادت کا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ فوج غیرسیاسی ہو، جب اب ادارے نے فیصلہ کیا اور واضح طور بتا بھی دیا ، یہ فرد واحد کا نہیں بلکہ پوری فوج کا فیصلہ ہے، ہمارے سکیورٹی چیلنجز اتنے ہیں،کہ ہم ملکی سیاست میں ملوث نہیں ہوسکتے، ہمیں ملک کی حفاظت کیلئے بڑی محنت کی ضرورت ہے، کیونکہ ملکی سیکورٹی میں کوئی غفلت ہوئی تو معافی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ فوج کو تقسیم کیا جاسکتا ہے تو یہ بھول ہے، پاک فوج مکمل طور پرمتحد ادارہ ہے ،یہ ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے، اور ساری فوج آرمی چیف کی طرف دیکھتی ہے، سپاہی افسران اپنی قیادت کے حکم پر جانوں کا نذرانہ پیش کردیتے ہیں، پاکستان عوام اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں، پاک فوج کا عوام کیلئے کردار ہمیشہ اچھا رہے گا، مسلح افواج اور عوام میں کسی قسم کی دراڑ نہیں آسکتی۔

مشہور خبریں۔

وہ خبر جسے المیادین نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: المیادین چینل نے شامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط ہوگئے

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی

Your Blonde Hair Needs These Purple Shampoos, For Sure

?️ 5 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

مشیر خزانہ نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا

?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا

حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے

نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات

?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

صیہونی حکام کو پوپ فرانسس کے جنازے میں شریک نہیں ہونا چاہیے؛سابق اسرائیلی سفیر کا مطالبہ 

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق سفیر درور ایدار نے پوپ فرانسس

حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

?️ 5 جون 2025کوہاٹ (سچ خبریں) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے