زیادہ بلنگ سے متعلق نیپرا کی رپورٹ اور ڈسکوز میں تنازع

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) توانائی ڈویژن کے تحت چلنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا کی حالیہ تفتیشی رپورٹ میں نشاندہی کیے جانے والے بلنگ میں تضادات کا اعتراف کیا، لیکن ساتھ ہی صارفین کے ساتھ ہونے والی غلطیوں کی تعداد کم بتاتے ہوئے اسے قدرتی، انسانی اور تکنیکی عوامل سے منسوب کر دیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ ابتدائی ردعمل توانائی ڈویژن کی جانب سے سابق سیکریٹری توانائی عرفان علی کی زیر قیادت ’آزاد کمیٹی‘ کی تشکیل کے کئی دن بعد سامنے آیا تاکہ نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد اور طریقے کار کا جائزہ لیا جاسکے، جس میں میٹر ریڈنگ، بلنگ، ناقص میٹرز اور تمام ڈسکوز میں اصلاحاتی طریقہ کار میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں پائی گئی تھی۔

اس بات کی تصدیق کی کہ نیپرا کی جانب سے کی گئی مجموعی کارروائی معقول ہے، اور اس وجہ سے ابتدائی ریگولیٹری سماعت کے بعد زیادہ شکایتوں کے جائزے، صارفین کے خدشات کو دور کرنے اور ڈسکوز کے علاقائی دفاتر کے دوروں کے لیے انکوائری کمیٹی کی تشکیل ہی تفصیلی تحقیقات کو یقینی بنانے کاصحیح طریقہ ہے۔

اس بات کو بھی تسلیم کیا گیا کہ نیپرا کی انکوائری رپورٹ میں ڈسکوز کی جانب سے صارفین سے وصول کیے گئے ’ڈیٹیکشن بلوں‘ کے کل حجم کا ریکوری تناسب درست معلوم ہوتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیپرا رپورٹ میں ڈیٹا کی درستگی، استعمال کردہ طریقے کار، زمینی حقائق اور قابل اطلاق عمل کے تضادات کے حوالے سے سنگین غلطیاں موجود ہیں۔

اس نے نیپرا کے اس استدلال پر سوال اٹھایا کہ کنزیومر سروس مینوئل کے تحت میٹر ریڈنگ کبھی بھی 30 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور کہا کہ یہ معاملہ 31 دن کے مہینوں کے لیے نہیں ہو سکتا اور چھٹیوں ، ویک اینڈ یا دیگر عوامل کی صورت میں یہ 34 دن سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

اس صورت میں، صارفین کو اگلے مہینے معاوضہ مل جاتا ہے، تاہم، یہ دعویٰ سچائی سے بہت دور دکھائی دیتا ہے کیونکہ صارفین کی کچھ کیٹیگریز جو ایک ماہ میں ماہانہ کھپت کے سلیب کی خلاف ورزی کرتے ہیں اگلے چھ ماہ تک اس سبسڈی والے سلیب کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ایک جامع انکوائری میں پتا چلا تھا کہ ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو زائد بل بھیج رہی ہیں۔

نیپرا نے اپنی 14 صفحہ پر مشتمل رپورٹ میں بتایا تھا کہ کوئی ایک تقسیم کار کمپنی بھی ایسی نہیں ہے، جو 100 فیصد درست بلنگ کر رہی ہے۔

جولائی اور اگست 2023 میں ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اضافی، زائد اور غلط بلوں کی شکایت پر یہ انکوائری شروع کی گئی تھی۔

رپورٹ میں ڈسکوز کی پوری آمدنی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے، جس میں میٹر ریڈنگ سے لے کر بلنگ اور جرمانے شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا

🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

500 سے زائد طلبہ نے پاک فوج کی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا

🗓️ 8 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں )بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں

شمالی غزہ میں مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے کی حمایت میں مظاہرہ

🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں نے جمعہ

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم

آنکارا اور دمشق مذاکرات اردوغان کا انتخابی جال یا شکست

🗓️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں میڈیا نے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات

حزب اللہ نے ابھی کتنی طاقت استعمال کی ہے؟ شاباک کے سابق عہدیدار کی زبانی

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ادارہ شاباک کے ایک سابقہ اعلیٰ عہدیدار

کسان مارچ، قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس خیابان چوک پہنچا دی گئیں

🗓️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کسان اتحاد کے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے تازہ

کیا عراق سے امریکیوں کے بوریا بستر سمیٹنے کا وقت آگیا ہے؟عراقی وزیراعظم کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے