روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے، آج پاکستانی کرنسی مزید ایک روپے 40 پیسے تنزلی کے بعد ڈالر 304 روپے 45 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.46 فیصد گراوٹ ہوئی اور ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر کو تقریباً 12 بجے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 45 پیسے اضافے کے بعد 304 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 323 روپے پر مستحکم ہے۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) خرم شہزاد نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ قرض کی ادائیگیوں اور درآمدات کھلنے کے سبب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

انہوں نے تجویز دی تھی کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ کو بہتر انداز میں چلانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ سٹہ بازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے کیونکہ اس کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان بڑھتے فرق نے حکومت کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا ہے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اس فرق کو 1.25 فیصد تک رکھے جو کہ 5.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

3 ارب ڈالر قرض معاہدے (جس پر گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے) کی ایک اہم شرط کا تعلق مارکیٹ کے مطابق طے شدہ شرح تبادلہ سے ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دباؤ کو جذب کرنے کے لیے مارکیٹ کے ذریعے طے شدہ شرح تبادلہ اور اصلاحات پر مزید پیش رفت کے ذریعے اپنے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مستحکم پالیسی پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد سے ڈالر نے تمام حدوں کو روند ڈالا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 319 روپے کا ہوچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئینی ترمیم پر مشاورت، پی ٹی آئی وفد کی موجودگی میں بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے

?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت کا عمل شروع

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کردیا

?️ 17 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس

اس مہینے سے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہوگا

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری

ہمیں جنگ بندی کے عمل میں دشمن کی خیانت سے ہوشیار رہنا چاہیے: لبنانی نمائندہ

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاملے سے

یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم

?️ 3 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم

حماس کا شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کی

شمالی شام میں پیش رفت کے پیغامات، کیا ام المعارک شہر ادلب سے نزدیک ہو گیا ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سرمدا شہر ادلب کے شمالی مضافات میں واقع ہے جو

شامی صدر کا عرب ممالک کو انتباہ

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے عرب ممالک کو تاکید کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے