?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف پہلے شاید کسی مجبوری کی وجہ سے اقدامات نہ اٹھائے گئے ہوں لیکن اب حکومت کو تلخ فیصلے لینے ہوں گے اور عوام کا اس میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم مختار نے کہا کہ حکومت نے بجلی چوری کے خلاف بہت اچھے اقدام کا آغاز کیا ہے، ہم کیوں پورا بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ ڈالیں؟ جو چوری کررہا ہے اس کی نہ صرف شناخت کریں بلکہ کیفر کردار تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے اضافی بلوں (اوور بلنگ) کے حوالے سے نیپرا نے ایکشن لیا ہے، ہم نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو بلایا تھا، اس کے بعد ہم نے ایم کمیٹی بنائی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، ہم دوبارہ اس کی سماعت کریں گے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیپرا جو بھی فیصلہ کرتی ہے وہ عوامی سماعت کے بعد کیے جاتے ہیں، ان سماعتوں میں عوام بھی آتے ہیں اور اپنا مؤقف پیش کرتے ہیں، ہر سماعت عوامی سطح پر کی جاتی ہے، کوئی بھی فیصلہ بند کمرے میں نہیں کیا جاتا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے آخری بار جو ایندھن کی لاگت کی ایڈجسٹمنٹ کی اس کی درخواست تقریباً 2 روپے کی تھی لیکن نیپرا نے ایک روپے 47 پیسے کی منظوری دی، نیپرا نے یہ دیکھا کہ اس میں سے 60 پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے۔
بجلی چوری روکنے کے لیے پہلے اقدمات نہ کیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سوال سیکریٹری پاور ڈویژن سے بنتا ہے کیونکہ ایکشن وہ لے رہے ہیں اور یہ گورننس کا مسئلہ ہے۔
وسیم مختار نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف پہلے شاید کسی مجبوری کی وجہ سے اقدامات نہ اٹھائے گئے ہوں لیکن اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ حکومت کو تلخ فیصلے لینے ہوں گے اور عوام کا اس میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں پاور سیکٹر کو مستحکم بنانا ہے اور بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے تو اس کے 2 ہی طریقے ہیں، ایک یہ کہ بجلی کی چوری کو روکا جائے اور اس میں ملوث عملے کے خلاف ایکشن لیا جائے اور دوسرا یہ کہ اس میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے تاکہ اس کی سروس بہتر ہوجائے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی
ستمبر
راہداریوں کی جنگ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر
مرگی قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر خالد محمود
?️ 9 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پاکستان میں مرگی کے مرض میں 20 لاکھ سے
فروری
کارکن دینی مدارس بل پر اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 9 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
دسمبر
کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
?️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
جنوری
غرہ کے بارے میں الجزائر کی مصر سے اپیل
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:بعض باخبر عرب ذرائع کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون
جولائی
ٹویٹر سے بھی صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم
?️ 10 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں) اب ٹویٹر سے بھی آمدنی ممکن ہوگئی ہے، سماجی رابطے
نومبر
9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری
مئی