?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق روسی ویکسین کی سپوتنک کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچی۔ پہلی کھیپ میں سپوتنک کی 10 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سپوتنک کی پہلی کھیپ وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی ہے۔دوسری جانب این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر افراد کےلیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈلائنز جاری کر دیں.این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ بارہ سے 17 سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزرویکسین لگائی جائے گی۔ کم قوت مدافعت والے افراد کو میڈیکل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلیے لوگوں کے گروپ کی حد کم کرکے 17 سال کردی گئی۔ فائزرویکسین 18 سال سے کم عمر کے افراد کو لگائی جائے گیسال سے کم عمر افراد کےلیے بے فارم ضروری ہوگا۔ بے فارم پر درج نمبر نیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کےلیے استعمال ہوگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 24شہروں میں18سال سےزائد40فیصدآبادی کوویکسین لگانے کا ہدف تھا، اس ہدف کو 20بڑے شہروں نے پورا کرلیاہے، ہدف پورا نہ کرنے والے شہروں میں کوئٹہ،نوشہرہ،مردان،حیدرآباد ہیں۔


مشہور خبریں۔
کردار چاہے جیسا بھی ہو، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی، عینا آصف
?️ 25 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے انکشاف
جون
اسلام آباد: ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق
دسمبر
اب نیتن یاہو کیا کریں گے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ہفتہ کو
اکتوبر
خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے
اکتوبر
دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار ’سرحد پار‘ کے عناصر ہیں، وزیر داخلہ
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز
نومبر
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافی
?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک عرب تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
ھآرتض: اسرائیل نے گزشتہ ماہ 1000 فلسطینی بچوں کو قتل کیا
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار ہاریٹز نے ہفتے کے روز اعتراف کیا ہے
جولائی
فلسطینیوں کے خلاف قابضین کے مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی قابض فوج عمارتوں کو رہائشیوں سمیت نذرِ آتش کر رہی
اکتوبر