?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)روس سے بذریعہ پائپ لائن پاکستان کو گیس فراہمی کے مجوزہ منصوبے پر کام کرنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں روس سے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوگ، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور کرغیزستان کے صدر سیدر جیپاروف دیگر رہنماؤں سے غیررسمی ملاقاتیں کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج اسکیل منصوبوں کے امکانات اور عملدرآمد پر بھی اہم اتفاق رائے کیا گیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان سے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لئے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے، جنوب مشرقی ایشیا اور مجموعی طور پر ایشیا میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔
رجب طیب اردوان کہا کہ آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے، آپ کے بڑے بھائی (نوازشریف) کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہتی تزویراتی تعلقات میں اضافے کے لئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں تباہ کن سیلابوں پر صدر رجب طیب اردوان اور ترکیے کے عوام کی طرف سے فراخدلانہ تعاون اور اظہار یکجہتی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کی اہمیت کو اجاگر کیاجس میں خاص طور پر اعلیٰ سطح کی دفاعی تعاون کونسل بھی شامل ہے جو اِس شراکت داری کو قیادت کی سطح پر تزویراتی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاہدے کے موثر استعمال کے نتیجے میں دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور یہ دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بڑھانے کا سبب بنے گا۔
مشہور خبریں۔
نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
?️ 18 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی اصل
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کے امام گرفتار
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یروشلم
مارچ
لاپتہ افراد کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو نوٹس
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس
دسمبر
Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
انتخابات میں ’دھاندلی کروانے پر‘ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفیٰ
?️ 17 فروری 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اپنے عہدے
فروری
وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا
فروری
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے پر حماس کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی جیلوں میں صیہونیوں کی طرف سے فلسطینی
جنوری
سعودی حکومت کے منصوبوں اور اداروں میں کرپشن کا عروج
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:انسداد بدعنوانی کے انڈیکس میں سعودی عرب کا نمبر بہت نیچے
دسمبر