?️
راولا کوٹ (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اطلاعات کے مطابق حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے مسافر بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جارہی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جاگری۔ اس دلخراش حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اس خوفناک حادثے سے متعلق بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔
واضح رہے کہ امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور امدادی کاروائیاں میں مقامی لوگ حصہ لے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نوازشریف اور محمود اچکزئی کے رابطے کا علم نہیں۔ رانا ثناءاللہ
?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور
جنوری
رمضان المبارک کے احترام میں گیم شوز پر پابندی لگائی جائے:وزارت مذہبی امور
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے
مارچ
زیادہ تر فرانسیسیوں کا خیال ہے کہ روس ان کے ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج کے مطابق 67 فیصد فرانسیسی عوام
نومبر
فرانس کے سفیر کو نکالنا ملک کیلئے نقصان کا باعث ہے
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث
اکتوبر
کچھ لوگ جعلی خبروں سے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 31 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
اگست
سندھ: پُرامن انتخابات کیلئے ایک لاکھ 32 ہزار رینجرز، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی
جنوری
حماس کا مغربی کنارے میں انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے
مارچ
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گزشتہ
ستمبر