بلوچستان: دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں، فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگرد ہلاک

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دکی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دکی کے علاقے ڈبر پہاڑی کے مقام پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گرد کوئٹہ میں کان کے مزدوروں، فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، مرنے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردی گئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، اور کارروائی میں حصہ لینے والے محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائےگی، امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔ بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائےگا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دکی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے رات گئے دکی کے علاقے میں کان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی

یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اور خط لکھ دیا

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد

امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ

الجیریا میں پارلیمانی انتخابات، گذشتہ 40 سالوں میں پہلی بار آزاد آمیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

?️ 12 جون 2021الجیریا (سچ خبریں)  الجیریا میں بوتفلیکا کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے

حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ

?️ 30 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران

ایف آئی اے نے کرپشن کے الزام میں سرکاری افسر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی

حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز

?️ 26 جولائی 2025حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز بحرِ

وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے