?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ سے متعلق نوازشریف نے نام تقریباً فائنل کرلیے، پارلیمانی بورڈ فیصلے کرے گا کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، پارلیمانی بورڈ کی صدارت میاں نواز شریف خود کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، الیکشن سے متعلق ابتدائی انتظامات اور معاملات پر نوازشریف نے مشاورت کی، نواز شریف نے پاکستان میں بھی لوگوں سے ویڈیو لنک پر مشورہ کیا۔
رانا ثناء نے کہا کہ امیدوار کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا، ماضی میں بھی ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف کرتے تھے، ہماری تجویز ہے کہ الیکشن مہم کے لیے چھ، سات سینئر افراد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز لندن سے 26 جنوری کو روانہ ہوکر 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے مریم نواز پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلق سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گی.انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی موشگافیوں کو فائنل کیا جا رہا ہے، نواز شریف کی باعزت واپسی ہوگی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرے خلاف ایک ادارے کا سربراہ آرمی چیف کی مرضی کے بغیر کیس بنا سکتا تھا، میں نے قمر جاوید باجوہ سے بھی کہا تھا کہ آپ نے یہ زیادتی کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ نواز شریف لاہور آئیں فقیدالمثال استقبال ہوگا، نواز شریف کا استقبال بتا دے گا کہ عمران خان کی مقبولیت جھوٹ ہے، نواز شریف واپس آئیں گے تو 9 ڈویژن میں9 جلسے ہوں گے اور الیکشن کی فضا تبدیل ہو جائے گی۔
رانا ثناء نے کہا کہ ہم نے اداروں کو کہا ہے کہ معاملات کی تحقیقات کریں اگر ثبوت ہیں تو گرفتار کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )نے مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے لاہور میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے ارکانِ صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی اپنے حلقوں سے کارکنان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جبکہ ایئرپورٹ کے قریب مریم نواز کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔اس موقع پر شہر بھر کو پارٹی کے بینرز ، فلیکسز اور جھنڈوں سے سجایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیملی ذرائع نے تصدیق کی کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔فیملی ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا نیویارک روانگی سے قبل اہم اعلان
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوامِ متحدہ کی
ستمبر
صیہونی جیلوں میں 40 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں40 فلسطینی قیدی جیلوں کی صورتحال اور فلسطین لبریشن
مئی
افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 8 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون
اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے
?️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب
دسمبر
ٹرمپ: میں شاید مستقبل قریب میں چین کا دورہ کروں گا
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چینی صدر
جولائی
بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، 2 افسر شہید
?️ 10 فروری 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی
فروری
کیا صیہونی غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں؟ صیہونی فوج کیا کہتی ہے؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ
دسمبر
پی ٹی آئی کے 8 اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر