رانا ثناء اللہ کی خود سمیت چھ سات وزراء کے مستعفی ہونے کی تجویز

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ سے متعلق نوازشریف نے نام تقریباً فائنل کرلیے، پارلیمانی بورڈ فیصلے کرے گا کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، پارلیمانی بورڈ کی صدارت میاں نواز شریف خود کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، الیکشن سے متعلق ابتدائی انتظامات اور معاملات پر نوازشریف نے مشاورت کی، نواز شریف نے پاکستان میں بھی لوگوں سے ویڈیو لنک پر مشورہ کیا۔

رانا ثناء نے کہا کہ امیدوار کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا، ماضی میں بھی ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف کرتے تھے، ہماری تجویز ہے کہ الیکشن مہم کے لیے چھ، سات سینئر افراد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز لندن سے 26 جنوری کو روانہ ہوکر 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے مریم نواز پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلق سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گی.انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی موشگافیوں کو فائنل کیا جا رہا ہے، نواز شریف کی باعزت واپسی ہوگی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرے خلاف ایک ادارے کا سربراہ آرمی چیف کی مرضی کے بغیر کیس بنا سکتا تھا، میں نے قمر جاوید باجوہ سے بھی کہا تھا کہ آپ نے یہ زیادتی کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ نواز شریف لاہور آئیں فقیدالمثال استقبال ہوگا، نواز شریف کا استقبال بتا دے گا کہ عمران خان کی مقبولیت جھوٹ ہے، نواز شریف واپس آئیں گے تو 9 ڈویژن میں9 جلسے ہوں گے اور الیکشن کی فضا تبدیل ہو جائے گی۔

رانا ثناء نے کہا کہ ہم نے اداروں کو کہا ہے کہ معاملات کی تحقیقات کریں اگر ثبوت ہیں تو گرفتار کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )نے مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے لاہور میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے ارکانِ صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی اپنے حلقوں سے کارکنان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جبکہ ایئرپورٹ کے قریب مریم نواز کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔اس موقع پر شہر بھر کو پارٹی کے بینرز ، فلیکسز اور جھنڈوں سے سجایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیملی ذرائع نے تصدیق کی کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔فیملی ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کے خلاف امریکی سفیر کے سخت ریمارکس

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ٹام نیڈز نے صیہونی حکومت

خطہ میں جنگ کو بڑھاوا دینے میں اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کی ملی بھگت کے ہوشربا حقائق

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانیہ کی سابقہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین نے

خود صیہونیوں کو بھی اپنی تباہی کا یقین

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود براک کا کہنا ہے کہ اسرائیل

تجزیہ کار ترکی کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے: اردگان کی حکومت نے یورپیوں

عربوں کے دروازے اسرائیل کے لیے  کھلے،ہمارے لیے بند:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے

نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری

?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری ہے

شہید سید حسن نصراللہ جاودان رہیں گے: یمن

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے خلاف اہم اعلان کردیا

?️ 10 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے