ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل زخمی

?️

خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے تھانہ کلاچی کی پولیس چیک پوسٹ روہڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

ترجمان ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس نے بتایا کہ تھانہ کلاچی کی پولیس چیک پوسٹ روہڑی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل احسان اللہ زخمی ہوگئے۔

مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی مدد سے بھرپور جواب دیا گیا، جس سے دہشت گرد بھاگ گئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 3 راکٹ لانچر فائر کیے، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان 45 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔

خیال رہے کہ یکم جنوری کو بھی خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے نواحی علاقے شہباز خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

ترجمان لکی مروت پولیس کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی رات کو دہشت گردوں نے پولیس چوکی شہباز خیل پر خود کار ہتھاروں سے حملہ کیا تھا، دہشت گردوں نے بھاری اور خودکار اسلحے سے لیس ہو کر پولیس کو نشانہ بنایا اور چوکی کے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی شہبازخیل کو کئی اطراف سے خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنایا تھا، اس دوران انہوں نے آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا اور اس دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک بھر میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، دہشت گرد گروپوں نے ملک بھر میں متعدد حملے کیے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جب سے حکومت کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے دہشت گردی کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

فروری میں کالعدم تنظیم کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل تھا، اسی طرح پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 84 افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

انسانی بحران کے باوجود غزہ کے مکینوں کا ماہ رمضان کا استقبال

?️ 18 فروری 2026سچ خبریں:غزہ کے مکینوں نے انسانی اور معیشتی بحران کے باوجود، اسرائیل

امریکہ اور افغانستان؛ فوجی انخلا یا افراتفری پیدا کرنا

?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں

درجنوں صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر حملہ

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد

1.2 ملین عراقی اب بھی کیمپوں میں رہتے ہیں: بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرتIOM نے ایک رپورٹ میں کہا ہے

بائیڈن کا اپنی کم مقبولیت اور زیادہ عمر کے ساتھ مذاق

?️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  حالیہ مہینوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کی گرتی ہوئی

فواد چوہدری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  مدعو

اندرونی سازشی عناصر کا بیرونی فورسز سے عدم استحکام کیلئے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، آرمی چیف

?️ 30 مئی 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

امریکہ یورپ کو گیس 4 گنا مہنگی فروخت کر رہا ہے:میکرون

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے امریکہ پر یورپ کو برآمد کی جانے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے