?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں پر امن انتخابات کے لیے نگران حکومت پر عزم ہے۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان میں نگران وزیر داخلہ کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم، کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم نے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
نگران وفاقی وزیرداخلہ گوہر اعجاز نے اجلاس میں بلوچستان میں الیکشن کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے صوبائی حکومت کی تیاریوں اور بہترین حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پر امن انتخابات کے لیے نگران حکومت پر عزم ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے ذریعوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انتخابات کے لیے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں پر امن انتخابات کے لیے بلوچستان کو تمام تر وسائل مہیا کرے گی۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ نگران حکومت ملک میں آزادانہ انتخابات کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، بلوچستان میں انتخابی عمل کے کامیاب انعقاد کے لیے بلوچستان کی صوبائی حکومت نے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی ہے، حکومت بلوچستان کی اس ضمن میں کی گئی تمام کاوشوں کی تناظر میں یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ انتخابات کے دوران صوبے میں ووٹرز اور امیدواران کو بھرپور تحفظ حاصل رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں امن و امان کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، حکومت اپنے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو قدر نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے صوبے میں پائیدار قیام امن کے لیے کثیرالمدتی اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان قیام کے لیے مزید بہتر حکمت عملی کی تشکیل سے نوجوان ذہنوں کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکا جا سکتا ہے۔
گوہر اعجاز نے بتایا کہ پائیدار قلیل المدتی حکمت عملی اور طویل المدتی حکمت عملی کے دو رس نتائج برآمد ہوں گے، غربت کے خاتمے اور باعزت روزگار کے بہتر مواقعوں سے صوبے میں خوشحالی اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ نگران وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تمام صوبوں میں الیکشن تیاریوں کاجائزہ لے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ حالیہ بولان حملوں میں سیکیورٹی فورسز کی فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت امن دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اور افسران نے بہادری اور جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے تخریب کاروں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
اجلاس کے دوران صوبے میں پولنگ اسٹیشن، ووٹرز، امیدواران کی تعداد اور سیکیورٹی کی تعیناتی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے کہ آج ہی بلوچستان کے شہر کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے کی جانب سے مالی سال 2020 کے نتائج جاری
?️ 9 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے مالی سال 2020 کے نتائج
اپریل
روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو جواب دیں گے:امریکہ
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس
اکتوبر
حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا
?️ 30 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے
جون
نیتن یاہو تل ابیب ریاض تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرامید
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں تعینات متعدد ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں
دسمبر
صہیونی نے کیا فلسطینی قیدیوں کو اذیت دینے کے لیے کیمیکل کا استعمال
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: جنگ بندی کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوران
اپریل
سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ یمنی بچوں کے قتل عام کی تماشائی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سلامتی کونسل اور یمن کے لیے اقوام متحدہ
فروری
صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے:فلسطینی اتھارٹی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی
دسمبر
ایران کے مضبوط نظام کا خاتمہ ممکن نہیں؛ امریکی انٹیلی جنس کا اعتراف
?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران
مارچ