?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی، راست کے استعمال سے لوگ بینکنگ سسٹم میں آئیں گے۔ بینک سوٹ پہنے افراد کو ترجیح دیتے ہیں، عام آدمی بینک جانے سے ڈرتا ہے، ہمیں کے پی میں اس لئے ووٹ ملے کہ وہاں ہم نے غربت کم کی،راست سے محنت کش افراد کو آسانی ہو گی۔
ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ’راست‘ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آسانی پیدا کر رہے ہیں، ایف بی آر بھی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ سب سے بڑی شکایت اوورسیز پاکستانیوں کی آتی ہیں، اوور سیز پاکستانی شکایت کرتے ہیں رقم پاکستان بھجوانےمیں مشکلات ہوتی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،’راست‘ سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی، ’راست‘ کے استعمال سے لوگ بینکنگ سسٹم میں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ افراد ملک کی بہت بڑی طاقت، بڑی مارکیٹ ہوتے ہیں، 22 کروڑ میں سے صرف 20لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،بہت سے لوگ اچھے لائف اسٹائل گزار رہے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے،ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس نہ دینےوالوں تک پہنچیں گے۔انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام میں بھی ’راست ‘پروگرام کا استعمال کریں گے، نچلے لوگوں تک پہنچنے کیلئے ’راست‘ کا استعمال کیا جائے گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث امیر ملکوں میں بھی غربت بڑھی ، غریب پسا ہے۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ماضی میں ادائیگیاں چیک اور کیش کے ذریعے ہوتی تھیں،’راست‘ کے ذریعے چند سیکنڈز میں ٹرانزیکشن ہوسکے گی۔ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ راست پروگرام کے چار خصوصی نقاط ہیں، یہ فوری ادائیگی کا نظام ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب لائے گا، موبائل فون نمبر کے ذریعے فوری ادائیگی کی جا سکے گی،ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم راست مکمل طور پر مفت سہولت ہے۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ راست کو کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے منسلک کیا جاسکتا ہے،ڈیجیٹل بینک کم فیس کے ساتھ زیادہ سہولتیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا جی ڈی پی 370ارب ڈالر ہے، پچھلے مالی سال 500 ارب ڈالر کی ای بینکنگ ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ ہر سال بینکنگ ٹرانزیکشن 30 فیصد سے بڑھ رہی ہیں ۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی میں مزید 4 دن کی توسیع کا امکان
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تحریک حماس اور
نومبر
اسرائیل کا پہلا چیلنج ایران کا سامنا ہے: گینٹز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے اس حکومت
جولائی
فلسطین کی مکمل آزادی کے خلاف کی جانے والی ہر کوشش ناکام ہوگی:حماس
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے اس بات پر
دسمبر
سعودی عرب کی پاکستان اور افغانستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ
اکتوبر
یمن دنیا میں بھوک اور غذائی بحران کا سب سے بڑا شکار؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 28 جون 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تازہ تجزیے کے مطابق یمن کی تقریباً نصف
جون
ایندھن کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا: امریکی افسر
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیوڈ بولجر، قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے
اپریل
پاک بزنس ٹرین کا افتتاح، حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا فارمولا بتا دیا
?️ 29 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا
جولائی
صہیونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف کاروائیاں ناقابل معافی جرم ہیں: جہاد اسلامی
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی جنگی قیدیوں کے خلاف
ستمبر