ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے۔ مریم اونگزیب

مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کے ساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے۔

سنیئر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم اپنی بکواس اور گندی زبان سے فوج کو متنازع بناتے ہو، کسی کویہ اجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے۔ اُن نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ ملکرسازش کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے کی سزا آئین میں واضح ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہے جو اسرائیل اور بھارت سے لی گئی، کس نے پوچھا ہےکہ 27ویں ترمیم آپ کوقبول ہے یا نہیں؟ اپنی کرپشن اوراعمال چھپانے کے لیے 9 مئی کا سانحہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسےعناصرکےساتھ اسی طرح نمٹا جائےگا جیسےملک دشمن کےساتھ ، اینف ازاینف، کہہ رہے ہیں، خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس کو جلا دیں گے، تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے، پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کو ملک کا دفاع بہت اچھی طرح آتا ہے۔ سنیئرصوبائی وزیر نےکہا کہ زیرو ٹالرنس ہے کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، غلیظ، گندی زبان جو بھی استعمال کرے گا قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں یہ بھارت کا سہولت بنا ہوا تھا، آپ کو تکلیف اپنا چہرہ بےنقاب ہونے سے ہو رہی ہے، سیاست کرو ملک دشمنی نہ کرو، اظہار رائے کی حد آئین نے واضح کر دی ہے جو راہ راست پر نہ آئے اِس سے براہ راست نمٹا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

5 میں سے 1 امریکی اسلحے کے تشدد میں اپنا خاندان کھو چکا ہے

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستہائے متحدہ

بجلی میں مہنگائی کے باوجود گردشی قرضہ بڑھ کر22 کھرب80 ارب ہوگیا

?️ 22 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کے باوجود تین سالوں میں

بھارت تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے: گورنر پنجاب

?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم

پتھر کے زمانے میں کون جا رہا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے شمالی محاذ کی صورتحال کی تحقیقات کرتے

ہندوستان پاکستان کشیدگی؛ دو ایٹمی طاقتیں کس طرف جا رہی ہیں؟

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: پہلگام کے قریب ہونے والے خونریز حملے، جس میں 26

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو چین کا نیا خط اور جاپان کی حقیقت کو مسخ کرنے پر تنقید

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ

کیا بگرام میں امریکی C-17 طیارے کی لینڈنگ واقعی تھی؟

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے C-17 کال سائن کے ساتھ MOOSE59 کے ساتھ

فرانس میں 2022 کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:فرانسیسی عوام صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے