🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت کی اطلاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں شہیدہونے فوجی جوان اور افسران ہماری قوم کا فخرہیں ،دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ دہشت گردی میں شہیدہونے فوجی جوان اور افسران ہماری قوم کا فخرہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری قوم پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے اور چار جوان بھی شہید ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں مطلوب تھے، آپریشن میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لی گئیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی، جہاں دہشتگردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کے کرائے کے فوجی
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم
جنوری
سعودی خاتون ڈاکٹر کی قید پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی 22 تنظیموں نے سعودی جیل میں قید لینا
جون
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے معذرت کرلی
🗓️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن
دسمبر
حرا مانی کا آریان کی رہائی پر خوشی کا ظہار
🗓️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی
اکتوبر
بیروت سے حلب تک؛ شام میں استحکام کی اہمیت اور اس کا علاقائی سلامتی پر اثرات
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:اگر خطے کے ممالک شام میں مستقر دہشت گردوں کے خلاف
دسمبر
صومالیہ فوج کے ہاتھوں الشباب تنظیم کے 200 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی
اکتوبر
پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا
🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
اکتوبر