دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے ، عمر ایوب

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کو منظور کرانے کیلئے حکومت دھونس و دھاندلی کی بجائے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے، ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔

 پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف اور محسن نقوی بتائیں کیا وہ جبر و ظلم کررہے ہیں۔

اگر ظلم و جبر میں وہ ملوث نہیں تو چھپے ہاتھ کو عیاں کریں۔ ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایک ارب سے 3 ارب روپے تک ہمارے ارکان اسمبلی کو آفر دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے۔

آئینی کمیٹی کے اجلاس میں بار کونسلز کے نمائندوں کو بلانا چاہیے۔حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے نہیں۔

ایوان میں نمبر پورے کرنا حکومت کا کام ہے۔ مجھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانا ہے اور متعدد مقدمات مجھ پر درج کئے گئے ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا کی جانب سے بار کونسلز کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔دریں اثنا ءپشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران بیرسٹرمحمد علی سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔بعد ازاں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی۔دورانِ سماعت عمرایوب نے کہا کہ ڈی چوک پراحتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت عالیہ نے 7 نومبر تک عمر ایوب کی راہداری ضمانت بھی منظور کرلی۔

مشہور خبریں۔

شام کے نئے حکمران صیہونی جارحیت کے دباؤ میں ، بحران بڑھنے کا خدشہ: الجزیرہ

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام  کے خلاف خصوصاً

ایران بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے لیے ایک مثالی ملک: چینی اخبار 

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:آیت اللہ رئیسی جو مقامی وقت کے مطابق بیجنگ کے ہوائی

ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی

سید حسن نصراللہ نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ صیہونی

پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک سے بھیک مانگنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

قذافی کو کیوں قتل کیا گیا ؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ مغربی ممالک

امریکہ میں مسلسل شوٹنگ کا سلسلہ ، جنوبی کیرولینا میں 12 زخمی

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  کولمبیا، جنوبی کیرولینا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے

غیر ملکیوں کی ویکسینیشن سے متعلق حکومت کا عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں  کورونا کی تشویشناک صورتحال اور  کیسز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے