دھرنوں میں اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں میں قانون کی خلاف ورزی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو زخمی و شہید کرنے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 24 نومبر کو ہونے والے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ فسادیوں کی شناخت کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، احتجاج کے مقام سے اسلحہ، کارتوس اور خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں جو فرانزک کے لیے بھیجے جائیں گے۔

شہباز شریف نے شکوہ کیا کہ انتشار پھیلانے والوں نے بیلاروس کے صدر کے دورے کے وقت دارالحکومت پر لشکر کشی کی جو شدید شرمندگی کا باعث بنی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں جدید تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس کی تشکیل دی جائے گی اور اسلام آباد سیف سٹی میں فرانزک لیب شامل کرکے اسے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا جب کہ ان اقدامات کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا جب کہ دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کی قومی پالیسی 2024 کی منظوری دی تھی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خصوصی عدالتوں کی حدود اور دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسپیشل کورٹس کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری دی تھی۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد 

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس

غزہ کے لیے بائیڈن جزیرہ کیا ہے؟

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو غزہ کے ساحل

ہم نے وینزوئلا کے تیل سے بڑی دولت حاصل کی ہے:ٹرمپ

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا

یوکرینیوں نے زیلنسکی سے جانسن کے یوکرین کا وزیر اعظم بننے کی درخواست کی

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:  یوکرین کے عوام نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی

بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

?️ 27 نومبر 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے

امریکی وزیر خارجہ کے طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:ڈیووس اجلاس کے لیے سوئٹزرلینڈ جانے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی

وینزویلا کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 929 تک پہنچی 

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: وینزویلا کے ایک عہدیدار نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی (اے

عمران خان پر حملے میں ’تین شوٹرز‘ کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جے آئی ٹی

?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے