کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول بھی کھل گئے

?️

کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور آج علاقے میں اسکول بھی دوبارہ سے کھل گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا ہے کہ سیاسی جرگے کی جانب سے جنگ بندی کے بعد علاقے کے تمام اسکول اور کالجز کھل گئے ہیں۔

اس کے علاوہ موبائل فون سروس بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جو ضلع میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بند کردی گئی تھیں۔

تاہم فریقین کے درمیان جنگ بندی کے باوجود پاراچنار اور اپر کرم کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے والی ہائی وے تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم کے علاقے اپر دیر میں اسی ہائی وے پر ایک گروپ کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے مسلح فسادات کی ابتدا کی تھی، جس کے بعد سے ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا، پہلے دن دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سڑکوں کی بندش سے ضلع میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

کرم کے ڈپٹی کمشنر محسود نے کہا ہے کہ فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی خندقوں کو خالی کرا لیا ہے جن پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے قبضہ کرلیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ارکان نے ملاقات کی اور کرم کے مسئلے کے حل کے لیے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

جرگہ ارکان نے امن کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اراکین نے جرگے کے ذریعے پر امن حل کرنے کے لیے وزیر اعلی کی کوشش کو بھی سراہا۔

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت مذاکرات کے لیے تمام سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن اور پائیدار حل نکل آئے گا، گرینڈ جرگہ آئندہ چند روز میں کرم کا دورہ کرکے فریقین سے بات چیت شروع کرے گا۔

وزیر اعلی نے کرم معاملے کےحل کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر جرگہ اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی،آن لائن فراڈ میں ملوث سابق چیئرمین فیسکو گرفتار

?️ 18 جولائی 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے غیرملکی باشندوں کے

کیا اسرائیلی افسر کی لاش کی واپسی غزہ فائر بندی کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھا دے گی؟

?️ 11 نومبر 2025کیا اسرائیلی افسر کی لاش کی واپسی غزہ فائر بندی کے دوسرے

انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے کی ایڈوائزری جاری

?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال

مہنگائی سے متاثرہ صارفین کا ایران کی ’سستی‘ غذائی مصنوعات کا استعمال

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہروں میں غذائی اشیا کی مہنگائی 42 فیصد پہنچنے

پابندیاں اٹھائے اور ایران کے اثاثے آزاد کیے بغیر کوئی معاہدہ ممکن نہیں 

?️ 9 جون 2026سچ خبریں: ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے الجزیرہ نیٹ ورک کو بتایا

برطانیہ کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک

چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے