?️
کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں اور صنعت کاروں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور بالخصوص دواسازی کے شعبے میں آپسی تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کیے جانے پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔
دواسازی کے شعبے میں ایران پاکستان کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں متعین ایرانی کونسلر جنرل حسن نوریان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس شعبے میں تعاون کی بھرپور گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور ثقافتی تعلقات کی سطح انتہائی مناسب ہے لیکن اقتصادی تعلقات و تعاون کے فروغ کے لیے تہران اور اسلام آباد دونوں کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
تہران میں متعین پاکستان کے تجارتی اتاشی مسعود احمد کا کہنا تھا کہ ایران میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے مناسب اخراجات کو دیکھتے ہوئے دواسازی کے میدان میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔
پاکستان کے وفاق ایوان ہائے تجارت میں پاکستان ایران تجارتی کونسل کے سربراہ نجم الدین حسین جاوا نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ پیداواری یونٹوں کے قیام سے پاکستان و ایران نہ صرف اپنی دواؤوں کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں کو برآمد بھی کرسکتے ہیں۔
اس ویبینار میں شریک دیگر تاجروں اور سرمایہ کاروں نے بینکاری چینلوں کے فقدان اور رقم کی منتقلی کے حوالے سے پائی جانے والی مشکلات کو ایران- پاکستان تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم ترین رکاوٹ قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے اسحٰق ڈار اور شوکت ترین کو قرض پروگرام میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ناکام 4
جولائی
ریاض تہران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے: سعودی عرب
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ
اکتوبر
اسرائیل جنگ ہار چکا ہے: صیہونی مصنف
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف لبنان کی حزب اللہ کی قیادت میں
اکتوبر
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں عمران خان، شیخ رشید سمیت 11 ملزمان بری
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ
مارچ
جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے دو ہیڈ کوارٹرز میں تین زوردار دھماکے
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: جنوبی یمن کے صوبہ شبوا کے اتاق ہوائی اڈے پر
دسمبر
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار
?️ 1 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کہ اہم
جنوری
قطر کا کردار ڈاکیہ کے لیے کیوں گرا ہوا ہے؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے سیاسی مساوات میں قطر کے اقتدار میں
اگست
بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عاصم افتخار
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ
اکتوبر