دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے: صدر مملکت

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے مسلما ن ممالک اپنے معاشرت اور معیشت کو مضبوط بناکر عالمی برادری میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ  منگل کو اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے رکن ممالک کے مابین تعاون اور روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معاملات میں مفادات کو ترجیح حاصل ہے جبکہ اس وقت دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے ایکو ممالک سے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس رکن ممالک کے مابین دوستی اور مل کر کام کرنے کے عزم کا ظاہر کرتا ہے۔صدرِ مملکت نے گزشتہ 60 سے 70 سالوں کے دوران مسلم اُمہ کو درپیش بڑے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز سے بہت نقصان پہنچا ہے۔

عالمی طاقتوں کی باہمی لڑائی کیساتھ ساتھ معاشرتی عدم برداشت سے بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کی ایسی تصویر پیش کی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ فلسطین اور غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جائز تحریکوں پر دہشتگردی کا لیبل لگایا گیا ہے۔صدر مملکت نے مزید کہاکہ مسلمان دنیا کو دیگر مسائل کیساتھ ساتھ اپنے خلاف تعصب کے معاملہ کو بھی اٹھانا چاہیے۔

اس مقصد کے لیے دنیا کے ساتھ مکالمے اور بات چیت کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بین الاقوامی امور میں مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہاں اخلاقی اقدار کا فقدان نظر آتاہے۔ اس صورتحال میں مسلمان اپنی دینی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت اور اخلاق پرمبنی لیڈر شپ فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایکو ممالک باہمی تعاون اور روابط کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں، علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کی اس حوالہ سے بڑی اہمیت ہے جبکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری اس کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف: پاکستانی وفد ایرانی رہنما کی تدفین میں شرکت کرے گا

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: اسلام آباد میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے

الحشدالشعبی عراق اور خطے کی سلامتی کی ضامن ہے: وینزویلا

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:وینزویلا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ الحشد الشعبی

اسرائیل کی عالمی تنہائی پر مبنی خفیہ دستاویز کا انکشاف!

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کی

سعودی خفیہ ایجنسیوں کا شاہی حکومت کے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالف ایک اکاؤنٹ نے اس ملک کی سکیورٹی

برطانوی وزیر اعظم کی استعفیٰ سے بچنے کی کوشش

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارٹی گیٹ اسکینڈلز کی تحقیقات

بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے

صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے