دوشنبے میں وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی

دشنبے میں وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی

?️

دشنبے(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر ایران سپریم لیڈر کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر ابراہی رئیسی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی ایران کےصدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ایران کےصدر نےوزیراعظم عمران خان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینےکےعزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے تجارت، اقتصادی وعلاقائی روابط پر زور دیا۔

ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر ایران سپریم لیڈر کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کا مؤقف کشمیریوں کی حق خودارادیت جدوجہدکی طاقت کاذریعہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں افغانستان صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی ، ملاقات میں وزیراعظم نے پرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سال بعدافغانستان میں تنازعات،جنگ کےخاتمے کاموقع ہے، وزیراعظم نےمثبت تعمیری عملی اقدامات اورعالمی برادری کےکردارپربھی زور دیا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب: تعلیمی اداروں میں جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے میکانزم بنانے کا مطالبہ

?️ 19 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل نے تعلیمی اداروں میں جنسی

ایٹمی ایجنسی صیہونیوں سے ہوشیار رہے:ایران

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ

حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک

فیس بک اگلے ہفتے کیا کرنے جارہا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

?️ 18 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایسا سوشل نیٹ

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، درجنوں گاڑیاں ضبط، اکاؤنٹس منجمد

?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی،

بھارت حریت رہنماؤں کی آواز دبانے کے لیئے ان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے

?️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارت میں جب سے انتہاپسند مودی برسراقتدار آیا ہے

امریکا کے ساتھ ہر طرح کی جنگ کے لیئے مکمل طور پر تیار ہیں: شمالی کوریا

?️ 19 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے