?️
سچ خبریں:امریکی سنیٹر نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر منصوبہ بند اور تباہ کن قرار دیا ہے۔
امریکی سنیٹر کریس مورفی نے ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ کو بغیر حکمت عملی اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحران کے حل کے لیے کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں۔
خبر رساں ادارے سما کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سنیٹر کریس مورفی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ ایک تباہ کن اقدام ہے جو بغیر کسی واضح منصوبہ بندی کے شروع کی گئی اور اب تک اس کے لیے کوئی جامع حکمت عملی موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ گزشتہ چار ہفتوں سے جاری ہے جبکہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے، جو اس بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
کریس مورفی، جو ٹرمپ کی پالیسیوں کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال مکمل طور پر قابلِ پیش گوئی تھی، اس کے باوجود امریکی صدر نے نہ صرف بغیر منصوبہ بندی کے جنگ شروع کی بلکہ اب بھی اس بحران کو سنبھالنے کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل پیش نہیں کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ جیسے بڑے فیصلے کے لیے آئینی طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ کریس مورفی اس سے قبل امریکی سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کر چکے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری حاصل کی جائے۔
اگرچہ یہ قرارداد سینیٹ میں منظور نہ ہو سکی، تاہم اس کا مقصد امریکہ کو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی مشترکہ جنگ میں کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر شامل ہونے سے روکنا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیٹن یاہو جنگ جاری رکھنے اور بہانے بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کرنا چاہتے ہیں: اسلامی جہاد
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے نائب سیکرٹری جنرل "محمد
فروری
پنجاب کا وفاق کی جانب سے 146 ارب کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش
?️ 27 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب
ستمبر
وائٹ ہاؤس میں ایک بار پھر توہین اور تحقیر کا سماں؛اس بار جنوبی افریقہ کے صدر شکار
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا کے
مئی
لبنان اور اسرائیل معاہدہ سہ فریقی فوجی تعاون کی بنیاد بنے گا:امریکہ
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان
جون
کہا جاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 1 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن
مئی
عالمی برادری سعودی جرائم میں شریک ہے، ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے: یمن
?️ 1 نومبر 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا
نومبر
جھوٹ بولنے اور فلسطینی مزاحمت کا چہرہ مسخ کرنے پر الازہر کا ردعمل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر نے جمعرات کی شام ایک بیان شائع
اکتوبر
انڈیا نے بھی یوکرینی صدر سے منھ پھیر لیا
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
جون