?️
سچ خبریں:امریکی سنیٹر نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر منصوبہ بند اور تباہ کن قرار دیا ہے۔
امریکی سنیٹر کریس مورفی نے ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ کو بغیر حکمت عملی اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحران کے حل کے لیے کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں۔
خبر رساں ادارے سما کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سنیٹر کریس مورفی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ ایک تباہ کن اقدام ہے جو بغیر کسی واضح منصوبہ بندی کے شروع کی گئی اور اب تک اس کے لیے کوئی جامع حکمت عملی موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ گزشتہ چار ہفتوں سے جاری ہے جبکہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے، جو اس بحران کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
کریس مورفی، جو ٹرمپ کی پالیسیوں کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال مکمل طور پر قابلِ پیش گوئی تھی، اس کے باوجود امریکی صدر نے نہ صرف بغیر منصوبہ بندی کے جنگ شروع کی بلکہ اب بھی اس بحران کو سنبھالنے کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل پیش نہیں کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ جیسے بڑے فیصلے کے لیے آئینی طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ کریس مورفی اس سے قبل امریکی سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کر چکے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری حاصل کی جائے۔
اگرچہ یہ قرارداد سینیٹ میں منظور نہ ہو سکی، تاہم اس کا مقصد امریکہ کو اسرائیل کے ساتھ کسی بھی مشترکہ جنگ میں کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر شامل ہونے سے روکنا تھا۔


مشہور خبریں۔
برنی سینڈرز بائیڈن اور ٹرمپ سے زیادہ مقبول
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جہاں جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کانگریس کے وسط
اگست
سابق اسرائیلی وزیر اعظم: اسرائیل کا انتظام غنڈوں کے ایک گروہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان
جون
یحییٰ سنوار کی جدوجہد کی نئی تفصیلات پہلی بار سامنے آ ئی
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز نشر ہونے والے اپنے پروگرام "شاہد علی العصر”
جنوری
سندھ:محکمۂ تعلیم کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ محکمۂ تعلیم نے سندھ میں21اپریل
اپریل
دنیا غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے بے بس
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: بین الاقوامی فلکی ناوِ پایداری برائے غزہ کا محاصرہ ختم
اگست
حماس کا عرب لیگ سے ہنگامی سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ؛ غزہ سے جبری بے دخلی کے منصوبے پر تشویش
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:حماس نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کی
جولائی
ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کو کوئی اعلیٰ مقام حاصل نہیں
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک ریٹائرڈ امریکی تجزیہ کار اور جنرل نے کہا کہ امریکی
دسمبر
ایران کے سامنے امریکہ کی بے بسی؛دھمکیوں سے مذاکرہ تک؛امریکی میڈیا کی رپورٹ
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:امریکی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ٹرمپ کی ایران حکمت عملی
مئی