?️
فلوریڈا(سچ خبریں) ایرواسپیس کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا خلا کی سیاحت میں یہ اب تک کا سب سے زیادہ پُرعزم اور بڑا قدم ہے۔ انسپریشن فور چاروں افراد کو لے کر زمین کے گرد چکر لگائے گی، خلائی شٹل فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس کی پہلی نجی پرواز مقابلہ جیتنے والے دو عام افراد کے ساتھ مدار میں لانچ کر دی گئی ہے، جن میں سے ایک ہیلتھ کیئر ورکر اور ایک ان کا امیر اسپانسر ہے۔خلا کی سیاحت میں یہ اب تک کا سب سے زیادہ پُرعزم اور بڑا قدم ہے، اسپیس ایکس کے خلائی شٹل نے مدار میں جا کر تاریخ رقم کر دی ہے، خلائی شٹل انسپریشن فور مشن کے تحت چار افراد کو لے کر گئی ہے۔
خلائی گاڑی مشن کے تحت 3 دن تک وہاں قیام کرے گی۔تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بدھ کی رات کو لانچ ہونے والی اس خلائی گاڑی میں عملہ شوقیہ افراد پر مشتمل تھا اور پہلی بار ہے جب زمین کے گرد چکر لگانے والے افراد ماہر خلاباز نہیں ہیں۔
اگلے تین دنوں میں اسپیس ایکس کے راکٹ میں موجود انسپریشن 4 کا عملہ ہر 24 گھنٹے میں 15 مرتبہ زمین کا چکر لگائے گا، خلائی گاڑی زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی۔
خلائی گاڑی اس دوران زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرے گی۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے ایلچی آموس ہوکسٹین نے لبنانی پارلیمنٹ کے
نومبر
ایف بی آئی کے اہلکاروں کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وفاقی پولیس افسران نے فلوریڈا
اگست
ہم پوتن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے تیار ہیں: اردوغان
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج روسی
مارچ
نیوزی لینڈ کے بدترین مانسون نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:سمندری طوفان گیبریل اتوار کو شروع ہوا اور شمالی جزیروں کے
فروری
بن لادن کے سینئر مشیر کی افغانستان واپسی؛ اماراتی میڈیا کا دعوی
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:ایک اماراتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد گروہ
اگست
اب ہماری فتح کی امیدین ختم ہو گئیں ہیں : صیہونی تجزیہ کار
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: مشہور اسرائیلی تجزیہ کار نہم برنیا نے زور دے کر
اپریل
ٹرمپ کے پاس ایران کے مقابلے میں زیادہ آپشنز نہیں ہیں
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: نئی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران
مئی
جانسن کے خلاف نئے انکشافات، استعفے کی درخواستوں کا تسلسل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: برطانوی میڈیا نے آج برطانوی وزیر اعظم جانسن کی تاجپوشی
فروری