?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دس سال سے کویت کے لئے پاکستان کے ویزے بند رہنے کے حوالے سے یہ اعلان کیا ہے کہ 2011 سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے جس کے نتیجہ میں لوگوں کو روزگار ملنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے کھلنے سے لوگوں کو روزگار ملنے کے علاوہ ویزے کی پابندی کے اثرات کم ہوں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو چوبیس گھنٹے میں اجازت نامہ دے سکتے ہیں ، نوازشریف نے خود اپنے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کروائی، وہ واپس نہ آنے کے لیے ہی باہر گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایمرجنسی سفری دستاویزات چاہیے تو 24 گھنٹے میں ہم ان کے سفری دستاویزات قانون کے مطابق جاری کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں فیصلہ کیا ہے کہ محکموں میں جو لوگ لمبے عرصے سے بیٹھے ہیں ان سب کو تبدیل کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 192 ممالک کے لیے ویزا آن لائن کردیا گیا ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہوسکے، پاسپورٹ کی مدت بڑھا کر 10 سال کردی گئی ہے تاکہ جو مزدور کام کے لیے باہر جاتے تھے انہیں دھکے نہ کھانا پڑیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر بھیج رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن گرا نہیں سکتی، انہوں نے الیکشن، سینیٹ سب لڑ کر دیکھ لیا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کورونا کی وجہ سے ملاکنڈ اور دیگر جگہ پر جلسوں کو منسوخ کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے چین کے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
اپریل
حزب اللہ کی فوجی تیاری ہمارے لیے اہم چیلنج ہے:صیہونی میڈیا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز
مئی
پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ
جون
روسی فضائیہ کے بیلبیک ایئربیس پر حملے میں دو جنگی جہاز تباہ
?️ 21 دسمبر 2025 یوکرین کے اسٹیٹ سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے خصوصی آپریشنز
دسمبر
نفرت انگیز دنیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے
جون
سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
?️ 8 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
اگست
پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت
دسمبر
تارکین وطن کے لئے ٹرمپ کا سخت پیغام
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
اکتوبر