دس سال سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے: شیخ رشید

تحریک لبیک کالعدم ہو چکی، حکومت اپنے فیصلہ پر قائم ہے: وزیر داخلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دس سال سے کویت کے لئے پاکستان کے ویزے بند رہنے کے حوالے سے یہ اعلان کیا ہے کہ 2011 سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے جس کے نتیجہ میں لوگوں کو روزگار ملنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے کھلنے سے لوگوں کو روزگار ملنے کے علاوہ ویزے کی پابندی کے اثرات کم ہوں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو چوبیس گھنٹے میں اجازت نامہ دے سکتے ہیں ، نوازشریف  نے خود اپنے پاسپورٹ  کی تجدید نہیں کروائی، وہ واپس  نہ آنے کے لیے ہی باہر گئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایمرجنسی سفری دستاویزات چاہیے تو 24 گھنٹے میں ہم ان کے سفری دستاویزات قانون کے مطابق جاری کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں فیصلہ کیا ہے کہ محکموں میں جو لوگ لمبے عرصے سے بیٹھے ہیں ان سب کو تبدیل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 192 ممالک کے لیے ویزا آن لائن کردیا گیا ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہوسکے، پاسپورٹ کی مدت بڑھا کر 10 سال کردی گئی ہے تاکہ جو مزدور کام کے لیے باہر جاتے تھے انہیں دھکے نہ کھانا پڑیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن گرا نہیں سکتی، انہوں نے الیکشن، سینیٹ سب لڑ کر دیکھ لیا ہے’۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کورونا کی وجہ سے ملاکنڈ اور دیگر جگہ پر جلسوں کو منسوخ کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے متعلق فیصلے ہم سے پوچھ کر نہیں ہوئے: فواد چوہدری

?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

یورپ کو ایک بڑے بحران کا سامنا: فرانس

?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:     ایسے میں جب یورپی ممالک میں توانائی کی قیمتوں

صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول

مشکلات کا سامنا کئے بغیر بڑا کام نہیں کر سکتے

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین

صیہونی حکومت کی طرف سے مضافات میں داغے گئے 8 راکٹوں میں سے 2 تباہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے حمیمیم سینٹر فار کنسیلیشن آف شامی

یوکرین کا جہاز اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   وسی وزارت دفاع نے آج اتوار کو اعلان کیا کہ

تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں: اسد عمر

?️ 14 فروری 2022لاہور( سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے

خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے