?️
پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کابینہ نے فیول کنزرویشن اور ریسپانسبل گورننس انیشی ایٹو کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 2 ماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذ ہوں گے۔
بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کا کہنا تھا کہ بچت اقدامات میں توسیع کا فیصلہ صورتحال کے تجزیے کے بعد کیا جائے گا۔ سرکاری محکموں میں تمام میٹنگز کو بھی 100 فیصد آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں مزید 25 فیصد کٹوتی کی منظوری دیدی گئی۔
سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں مجموعی کٹوتی 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے فیول کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال میں کمی کی جائیگی۔
سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری کیلئے غیرضروری تقریبات اور ڈنرز پر پابندی عائد کردی گئی، فیول کی بچت کیلئے جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں ورچوئل کلاسز کے انعقاد کو ترجیح دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا
?️ 8 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے
اگست
نیتن یاہو شر کا مجسمہ ہے: ہنٹر بائیڈن
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ایک
اگست
قاسم سلیمانی، وہ فکر جس نے دنیا کو ہلا کر دیا؛ العہد چینل کی خصوصی رپورٹ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کا
جنوری
موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 14 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
ستمبر
صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اعداد وشمار
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023
اکتوبر
صیہونی دشمن صرف مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے:حزب اللہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا
اپریل
حکومت کا سرحدی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور
?️ 21 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری
جنوری
شمالی کوریا: امریکہ مزید مغرور ہو گیا ہے۔ ہم جارحانہ اقدامات کریں گے
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے وزیر دفاع نے کوریا کے پانیوں میں
نومبر