?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ موجودہ صورتحال میں پولیس کی دستیاب افرادی قوت عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ناکافی ہے۔
نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ اور پولیس کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں عام انتخابات کے تناظر میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کو سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پہلی دفعہ صوبے کے ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں عام انتخابات بیک وقت منعقد ہوں گے، موجودہ صورتحال میں پولیس کی دستیاب افرادی قوت عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ناکافی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کو ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں بیک وقت انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے 56 ہزار سے زائد اضافی نفری درکار ہے اور انتخابی مہم کے دوران اہم سیاسی قائدین کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹئیر کور کی 1500 نفری درکار ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اگر سیکیورٹی کی درکار اضافی نفری فراہم کی جائے تو صوبائی حکومت عام انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کے قابل ہوجائے گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا متعلقہ حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور سفارشات کی روشنی میں گورنر خیبر کو صورتحال سے تحریری طور پر اگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (20 فروری) کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کسان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی:عمران خان
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملتان میں کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے
اپریل
اسلام آباد: بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
دسمبر
وزیراعظم کی 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت
?️ 27 مئی 2021ہری پور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت
مئی
شہید نصراللہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا
?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اکتوبر
ریپبلکن امیدواروں کے سروے میں ٹرمپ کو برتری حاصل
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ایسے میں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کچھ ریپبلکن شخصیات کے
مارچ
حسن نصراللہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:تہران میں حزب اللہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا
جولائی
حزب اللہ نے صیہونی شہروں میں موجود اسرائیلی فوجی اڈوں کی ویڈیو جاری کر دی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی شہروں کے
فروری
فرانسیی حکومت یوکرین جنگ کے بارے میں اپنی عوام سے کیا کہہ رہی ہے؟
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانس کی
جون