اچھا ہوگا کہ ٹک ٹاک کو ایلون مسک یا لیری الیسن خریدیں، ڈونلڈ ٹرمپ

?️

سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا کہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کےامریکی حصص ایلون مسک یا اوریکل کمپنی کے چیئرمین لیری الیسن خریدیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالتے ہی امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو 75 دن تک منسوخ کردیا تھا اور اب آئندہ ڈھائی ماہ کے دوران ٹک ٹاک کو ہر حال میں اپنے امریکی شیئرز کسی بھی امریکی شہری یا کمپنی کو فروخت کرنے ہوں گے۔

یہ پہلے ہی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز ایلون مسک خریدیں گے جب کہ دوسرے مضبوط امیدوار میں اوریکل کمپنی شامل ہیں، جس کے ساتھ پہلے ہی ٹک ٹاک امریکا میں بعض سروسز پر مشترکہ طور پر کام کر رہا ہے۔

اب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ اچھا ہوگا کہ اگر ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز ایلون مسک یا لیری الیسن خریدیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این بی سی‘ کے مطابق صحافیوں کے سوال و جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال پر کہا کہ اگر ایلون مسک ٹک ٹاک کو خریدنا چاہیں تو وہ ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر لیری الیسن بھی خریدنا چاہیں تو بھی وہ ان کے لیے موجود ہیں اور اچھا ہوگا کہ مذکورہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک ٹک ٹاک کو خریدے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں سے جو کوئی بھی ٹک ٹاک کو خریدے گا، انہیں نصف حصہ امریکی حکومت کو دینا پڑے گا اور امریکی حکومت ان کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا نیا منصوبہ شروع کرنے کی خواہش مند ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی کے حامی نہیں، البتہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد اس کا سیاسی حل نکالیں گے۔

ایلون مسک اب ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کا حصہ ہیں اور وہ ٹک ٹاک کو خریدنے والے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کی قیمت 50 ارب ڈالرز تک ہے، جس کے بعد ٹک ٹاک امریکا میں مقامی طور پر آپریٹ ہوگا، اس کا پورا ڈیٹا بھی وہیں موجود ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی:فرخ حبیب

?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی

اسرائیلی وزیر دفاع کا جنوب لبنان میں اپنی مسلسل موجودگی پر زور 

?️ 22 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے واضح کیا ہے

بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر صیہونی حکومت کو شرم کی فہرست میں شامل کیا جائے: حماس

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: عالمی یومِ اطفال کے موقع پر فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک

عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ دوں گی: سوتا پاسکدار

?️ 7 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ

تہران اور ریاض کے درمیان معاہدے کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں: اگرچہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے

کیا حزب الله لبنان کے سیاسی عمل سے باہر ہو گئی ہے؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے

ایرانی سائنسداں کے قتل کے بارے میں برطانوی اخبار کا انکشاف

?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:ایک برطانوی ہفتہ وارجریدے نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں خفیہ

امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے