?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ موجودہ صورتحال میں پولیس کی دستیاب افرادی قوت عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ناکافی ہے۔
نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ اور پولیس کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں عام انتخابات کے تناظر میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کو سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پہلی دفعہ صوبے کے ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں عام انتخابات بیک وقت منعقد ہوں گے، موجودہ صورتحال میں پولیس کی دستیاب افرادی قوت عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ناکافی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کو ضم اضلاع اور بندوبستی اضلاع میں بیک وقت انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے 56 ہزار سے زائد اضافی نفری درکار ہے اور انتخابی مہم کے دوران اہم سیاسی قائدین کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹئیر کور کی 1500 نفری درکار ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اگر سیکیورٹی کی درکار اضافی نفری فراہم کی جائے تو صوبائی حکومت عام انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کے قابل ہوجائے گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا متعلقہ حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور سفارشات کی روشنی میں گورنر خیبر کو صورتحال سے تحریری طور پر اگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (20 فروری) کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پلوامہ حملے سے متعلق انکشافات سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پلوامہ حملہ سیاسی
اپریل
روس سے خام تیل لانے والا دوسرابحری جہاز بھی کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
?️ 28 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے مالیاتی مرکز میں 45 ہزار ٹن سے
جون
فلسطین کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا
اکتوبر
دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا
?️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے
جون
امریکہ نے اربیل میں موساد کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے لیوس لیولاک اور ایلکس ہارٹن نے اربیل
مارچ
غزہ کے راستے پر امن کارکن؛ "محاصرہ توڑنا چاہیے”
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سویڈش موسمیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ اور 11 دیگر
جون
یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے
مئی
یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت
نومبر