خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو ابتدائی نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 دن میں جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، سیاسی معاملات پر سیاست ہونی چاہیے، افسوس ہو رہا ہے کہ ہم کہاں پر ہیں اور ہمارے پڑوسی کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ملک کی معشیت کا حال کیا ہے؟ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط دیکھیں تو مزید سختیاں آنے والی ہیں، ایک جماعت جب حکومت میں ہوتی ہے تو رویہ الگ ہوتا ہے اور دوسری جانب ان کے جاتے ہی رویہ تبدیل ہو جاتا ہے۔

جسٹس شکیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ان مخصوص نشستوں پر تو لارجر بینچ فیصلہ کر چکا ہے۔

اس پر درخواستگزار شازیہ طہماس کے وکیل نے دلائل دیے کہ گورنر نے آرٹیکل 109 کا اختیار استعمال کر کے حلف کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے۔

اس پر جسٹس شکیل احمد نے دریافت کیا کہ کیا آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ اسمبلی کی پریس ریلیز آئی ہے کہ آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ آج ہی پیپلزپارٹی کی مخصوص نشستوں کی خواتین امیدواروں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی، درخواست پیپلزپارٹی کی شازیہ طہماس وغیرہ نے ثاقب رضا ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں اسپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آرٹیکل 109 نے گورنر کو اجلاس بلانے کا حق دیا ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کو خارج کیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب امیداواروں سے حلف لینا اسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

جرمنی نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو محکوم کیا

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:       جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ بیت

کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت

مسلم لیگ ق متحد ہے:چوہدری پرویز الٰہی

?️ 10 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز

اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے 7

صیہونی ضبط شدہ جہاز کے بارے میں کب بات کرؤ؟ انصاراللہ کا پیغام

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے بحیرہ

نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے سرٹیفیکیٹ مل سکتا ہے: شیخ رشید

?️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} نواز شریف کے وطن واپسی کے سوال پر

پرویز الہی کو ریلیف

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک

مریم نواز کی جرمن سفیر سے ملاقات، سیلابی امداد اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو

?️ 28 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے