خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں حادثات سے7 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا کے مطابق بنوں کے علاقہ معاویہ گاؤں میں بارش کے باعث دیوار گرگئی، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی بچوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کی عمریں 6 سے لے کر 9 سال کے درمیان ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق باجوڑ میں گزشتہ رات خڑیان میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق، خاوند اور ایک بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

ایبٹ آباد میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی ہواؤں اور بارش سے بجلی کے پول سڑک پر آگرے، شدید بارشوں کے باعث قراقرم ہائی وے اور ہزارہ موٹروے حویلیاں سے قلندرآباد تک بند کردی گئی۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ صوبہ بھر میں مختلف حادثات میں7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں، مزید کہنا تھا کہ چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں کچی چھتیں و دیواریں گرنے سے جزوی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، مزید بتایا کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کردیے، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش دیر میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ میں 55، پشاور میں 48 ملی میٹر، تخت بھائی میں 33 ملی میٹر، کالام میں 32 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ چراٹ میں 56، پاراچنار میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 5 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔

مشہور خبریں۔

ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 12 مشتبہ افراد گرفتار

?️ 3 ستمبر 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی

شمالی افریقہ میں ترکی کی نرم جنگ

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کی تعاون اور ہم آہنگی کی ایجنسی (TİKA) نے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وزیر نے استعفی دے دیا

?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور پنجاب

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

?️ 7 مئی 2021ریاض (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی

فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع

?️ 17 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ ایف اے

جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار

?️ 25 اگست 2025جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار

یمنی فوج نے امریکہ اور اسرائیل مخالف کارروائیوں کا اعلان کیا

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے آج منگل کے روز ایک بیان میں ام

لبنان کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف شکایت

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے