حکومت کے سخت اقدامات: روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید 4 روپے سستا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 313 روپے کی سطح پر آ گیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر گر گئی، جس کے بعد اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں فرق مزید کم ہو گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مسلسل 5 دن تک انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں فرق 1.25 فیصد سے زائد نہ ہو۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 65 پیسے کمی سے 306 روپے 45 پیسے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 307 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے کمی سے 313 روپےکا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 313 میں فروخت اور 310 روپےخریدا جارہا ہے، جو گزشتہ روز 317 روپے پر بند ہوا تھا۔

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ بلیک مارکیٹ ختم کرنے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، جس سے اوپن مارکیٹ اور انٹر مارکیٹ میں فرق کم ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ فرق 1.25 فیصد تک آجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بھی ڈالر ریٹ کم ہوا ہے جس سے سستا یہاں سے اسمگلنگ رکی ہے امید ہے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ جلد معمول کے فرق پر آجائیں گے۔

میٹس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق اسمعٰیل اقبال سیکیورٹیز کے شعبہ تحقیق کے سربراہ فہد رؤف نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مضبوطی کو ڈالر کی اسمگلنگ پر قابو پانے کی مثبت خبروں کو قرار دیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا

?️ 24 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع

?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے اسلام آباد میں اپنا

موساد کے سربراہ کا قطر کا دورے کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ قطر

حزب اللہ کا ایک دن میں اسرائیل کے خلاف 47 آپریشن کر کے ریکارڈ

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب

امریکی پولیس نے ایک اور شہری کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا

?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ریاستی پولیس نے ذہنی بیماری میں مبتلا ایک 30

بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرے دوبارہ شروع؛ مطالبات؟

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں احتجاجی طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ

پی ٹی آئی کے جلسوں کو حکومت خود کامیاب بناتی ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد

پشاور ہائیکورٹ: گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم

?️ 14 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے