حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادسے متعلق وزیراعلی سندھ کا اہم بیان

مراد علی شاہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق کہا ہے کہ   اپوزیشن کی جانب سے ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے اور اب تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کررہے ہیں تاہم عوام یہ سب پہلے سن چکی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا اورکسی کو نہیں بخشوں گا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح صبح اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے۔عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس کیس میں ایک سال سے تاریخیں مل رہی ہیں اور اب ایک اور تاریخ مل گئی ہے،عدالت نے 16 مارچ کو طلب کیا ہے تاہم 16 مارچ سے قبل ہی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے خطاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کررہے ہیں تاہم عوام یہ سب پہلے سن چکی ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا اورکسی کو نہیں بخشوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے اپنے کرتوت بخشوانے کا وقت آگیا ہے اوراب عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک میں جاری مہنگائی، بے روزگاری اور وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ہے اور چئیرمین بلاول بھٹواپنا پیغام لے کرلوگوں تک جارہے ہیں۔

لانگ مارچ کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں جہاں سے پیپلزپارٹی کے قافلے گزر رہے ہیں،لوگ بڑی تعداد میں رہنماؤں کی آوازسن کر مارچ میں شامل ہورہے ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچنے تک پورے پاکستان کےعوام اس مارچ میں شامل ہوجائیں گے، لانگ مارچ پورے ملک کی عوام آواز ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے اور تحریک عدم اعتماد آئے گی،عمران خان کی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا اورحکومت کو احساس دلائیں گے کہ عوام کی آواز سن لے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ منتحب نمائندے عوام کی آواز بنیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

ترکی کا کردوں اور اوجالان کے حوالے سے پالیسی میں اچانک یو ٹرن

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کردوں اور عبداللہ اوجالان

پاکستانی سفیر کا دنیا سے کشمیری تنازع حل کرانے کا مطالبہ، پاک-بھارت کشیدگی میں ’بنیادی مسئلہ‘ قرار

?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ

قبرس اور شام کے معاملے کی مشابہت ؛ اردوغان کے اتحادی کی نظر سے

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے قوم پرست رہنما دولت باغچلی نے قبرس کے ترک

حماس کو اسرائیل کا جواب موصول، فلسطینی مطالبات نظرانداز

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کا ویٹکاف منصوبے پر جواب موصول کر لیا

امریکہ کسی بھی صورت میں یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا:جین ساکی

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی

جب ہمارے کارکن اٹھائے جا رہے ہوں تو ان حالات میں کیسے مذاکرات کریں،فواد چوہدری

?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

وزیر اعظم کا ناراض اراکین سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے

?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی

پتھر سے سیف القدس تک

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے