?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھیج دی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہبازشریف سے مشاورت کریں گے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔ اسی حوالے سے آئل کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی متوقع ہے، آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے، امید ہے عیدالاضحی تک پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو روس 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائے گی، پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پرروس سے کروڈ آئل کے امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیاہے، روس سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہچنے گی، اس شپمنٹ پر پاکستان کو 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔


مشہور خبریں۔
عسکریت پسندی کے خطرے کا ’دوبارہ جائزہ‘ لینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) مئی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن
اپریل
صہیونی فلسطینی کمانڈر کی گرفتاری میں ناکام
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:الشفا ہسپتال پر حملے کے دوران اسرائیلی فوج کی مبینہ تصاویر
مارچ
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
دسمبر
روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی
اپریل
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
کسی کے لئے آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن میں بروز جمعہ 5 مارچ کو
مارچ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کردیئے
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل
جون
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا مشرقی یمن کے حالات پر موقف
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: احمد ابو الغیط، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، نے مشرقی یمن
دسمبر