?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ہر شہری کو بیمہ پالیسی حاصل کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا، بیمہ منصوبوں کو سماجی تحفظ کے موجودہ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا مائیکرو انشورنس کا یہ منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت سہولت پروگرام کا حصہ بنے گا، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے بیمہ کمپنیوں سے معاملات طے کرنا شروع کردیئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تجویز تھی کہ مائیکرو یا انکلوژِو انشورنس کو مالیاتی استحکام زیادہ اطمینان بخش بنانے کے لیے موجودہ مالیاتی خدمات مثلاً کریڈٹ، سیونگز اور ترسیلاتِ زر کا حصہ بنادیا جائے، بیمہ کمپنیاں حکومت سے اشتراکِ عمل کے ذریعے ملک بھر میں ایسے بیمہ منصوبے شروع کرسکتی ہیں جن پر زیادہ لاگت نہ آئے اور عام آدمی بھی ان سے مستفید ہوسکے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ بیمہ منصوبے صحتِ عامہ، فصلوں اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں، ان شعبوں میں ان منصوبوں کی زیادہ ضرورت اس لیے ہے کہ موسمی حالات کے ہاتھوں ہونے والی عمومی تباہی سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں یہ بیمہ منصوبے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ چند برس سے پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہوا جہاں غیر معمولی بارشوں نے زرعی شعبہ زیادہ متاثر کیا، لوگوں کی فصلیں تلف ہوگئیں اور وہ اپنے قیمتی مویشی بھی گنوا بیٹھے۔
بتایا جارہا ہے کہ کسانوں کے ساتھ عام دکانداروں اور محنت کشوں کوبھی بیمہ پالیسی کے دائرے میں لاسکتی ہیں جن کی مدد سے ان بیمہ کمپنیوں کو مالیاتی استحکام کا گراف بلند کرنے میں مدد ملے گی، اس وقت ملک بھر میں کم آمدنی والے ان ڈاکیومینٹیڈ محنت کش بیمہ کی سہولت سے مکمل طور پر محروم ہیں۔ عالمی ادارہ محنت کے شعبہ سماجی تحفظ پلیٹ فارم کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ پاکستان بھر میں صرف 9.2 فیصد افراد ایک بار کے تحفظ پروگرام اور 8.4 فیصد آبادی سوشل ہیلتھ پروٹیکشن سکیم سے فائدہ اٹھارہی ہے، اس حوالے سے بیمہ کمپنیوں کے لیے کام کرنے اور غیر معمولی منافع کمانے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
کرونا کی چوتھی لہر سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ چند روز سے پاکستان کورونا وائرس کی ڈیلٹا
اگست
رفح کے مشرق میں حملوں کا تسلسل
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے بدھ کی صبح سے
مئی
ن لیگ اور فضل الرحمان بھی حکومت کو بھی کرپٹ کہہ رہے ہیں
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا
جنوری
کورونا کی شدت برقرار ، ایک دن میں 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کورونا کیسز میں
فروری
کیا اسرائیل اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس لا سکتا ہے؟
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی
اپریل
روس کون سا غیر معمولی ہتھیار بنا رہا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اس ملک کے صدر کے حوالے سے
ستمبر
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے
?️ 22 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک
مارچ
یوکرین تنازع ایک طویل بحران رہے گا: ماسکو
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو امریکی
جون