?️
سچ خبریں:صیہونی کابینہ کے عدالتی مشیر کے نام ایک خط میں اس حکومت کی نئی کابینہ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں نااہلی کی وجہ سے "بنیامین نیتن یاہو” کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی برطرفی نئی کابینہ کے خلاف غیر قانونی فوجی بغاوت کی کوشش ہے۔
سما خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر انصاف یاریو لیون، وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ، شاس پارٹی کے رہنما آریہ دری، ہاؤسنگ کے وزیر اسحاق گولڈکنوب، داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر اور "آیوی ماعوز” کے رہنما ،نوم پارٹی اور صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے مالیاتی کمیشن کے سربراہ موشی گفنی نے کابینہ کے عدالتی مشیر گالی بحرف میارہ کو خطاب کرتے ہوئے ایک خط میں لکھا ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں وزیر اعظم کی نااہلی کی باتیں انہیں معزول کرنے کی غیر قانونی کوشش ہے۔
اس خط پر دستخط کرنے والوں نے نیتن یاہو کی کابینہ کے جوڈیشل ایڈوائزر کو لکھا کہ حالیہ دنوں میں میڈیا میں متعدد رپورٹس آئی ہیں کہ آپ اسرائیل کے وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے امکان پر بات کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اب تک ان خبروں کی تردید نہیں کی گئی۔
خط پر دستخط کرنے والوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو نااہل قرار دینے اور منتخب نیز جائز کابینہ کو برطرف کرنے اور ان کا تختہ الٹنے کی کوشش ایک واضح اور غیر قانونی عمل ہے،دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ اکثریت کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والی کابینہ کے سربراہ کے خلاف سازش کی جائے۔
نیتن یاہو کی کابینہ کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ زیادہ تر صہیونیوں نے چند ماہ قبل اس اتحاد کی جماعتوں اور وزیر اعظم کا انتخاب کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کنیسٹ نے اتحاد اور وزیر اعظم پر اعتماد کیا، اسی لیے کنیسیٹ کے نمائندوں کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ وزیر اعظم کو برطرف کرے اور قانونی کابینہ کا تختہ الٹ دے اس لیے کہ یہ سراسر غیر قانونی ہے۔


مشہور خبریں۔
عرب حکمرانوں میں ٹرمپ کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی دوڑ جاری ہے:انصار اللہ تحریک کے رہنما
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی نے کہا کہ
نومبر
مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارت میں 6 ماہ میں 3ہزار سے زائد گھر مسمار ، 27ہزار لوگ بے گھر
?️ 23 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت سندھ کے اہم فیصلے
?️ 5 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم
ستمبر
2022-23میں ریڈزون کی سیکورٹی پرریکارڈ 72کروڑ خرچ ہوئے.وزیرمملکت
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی
مارچ
آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے: مریم نواز
?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
مارچ
عمران خان: افغانستان کے ساتھ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ایک پیغام میں زور دیا
اکتوبر
امریکی سینیٹر کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے امریکی سنیٹر
اگست
لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا وہ دلخراش مناظر لوگ نہیں بھولے، شہبازشریف
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان
جنوری