?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے شامل ہونے کا سخت نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے دوران گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید مسلح گارڈز کے ساتھ قافلے میں شامل ہوئے اور وفاقی حکومت کے واضح احکامات کے خلاف جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دی۔
وفاقی حکومت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ سیاسی ریلیوں اور عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری سکیورٹی عمران خان کو نہیں دے سکتے، جی بی پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو سکیورٹی دیے جانے کو جواز بناکر وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کے خلاف کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا چکی ہے، محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محمد سعید پر زمان پارک سے پولیس اہلکاروں کو واپس نہ بلانے کا الزام ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے سر پھاڑے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے، پولیس عدالتی احکامات پر ایک مجرم کو گرفتار کر رہی ہے۔ ادھر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تاریخی ریلی نے پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کی بنیادیں ہلاکر رکھ دی ہیں، گرفتاری کی مذموم کوشش پی ڈی ایم ٹولے کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، یہ عمل چیئرمین عمران خان کا عوام سے رابطہ ختم کرنے کیلئے ایک آمرانہ ہتھکنڈا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں نہتے پی ٹی آئی کارکنوں پر ریاستی طاقت کا استعمال بدترین دہشت گردی ہے، کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، قوم جابر و ظالم پی ڈی ایم حکومت کی اس سفاکیت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔


مشہور خبریں۔
ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں
جولائی
اغواکاروں نے واپس گھر جانے کیلئے ٹیکسی بُک کروائی اور 500 روپے کرایہ بھی ادا کیا، حسن احمد
?️ 2 دسمبر 2023کراچی:(سچ خبریں) اداکار حسن احمد نے اپنے ساتھ 2012 میں ہونے والے
دسمبر
یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل
اکتوبر
کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا
اکتوبر
ماہرہ خان نے ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
?️ 8 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی
جون
پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد
مئی
کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت
اپریل
نسل Z کی اسرائیلی مصنوعات کے خلاف شدید مخالفت، تل ابیب کی برآمدات خطرے میں
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ایک تازہ تحقیق اور عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ
فروری