?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے رمضان پیکیج کے لئے 7ارب روپے کا اعلان کر دیا ہے اور عوام کو یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے، رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ بھی 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے صوبے کے عوام کے لیے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت صوبے بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں صوبے کی عوام کو آٹے کا 10 کلو کا تھیلارمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا ، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی، جب کہ گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے ، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کردی ، سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گا ، رمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ، خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزارت انصاف کا یحیی السنوار کے خلاف دشمنانہ موقف
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزارت انصاف نے حماس کے سیاسی سربراہ یحییٰ السنوار
ستمبر
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی
?️ 22 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی
ستمبر
شکاگو میں تشدد اور قتل 32 افراد ہلاک اورزخمی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں سڑکوں پر تشدد کے تسلسل میں شکاگو پولیس
ستمبر
نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول
مارچ
وزیر اعظم نے پرویز الہی کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے
?️ 4 فروری 2021گجرات (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر
فروری
ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے
ستمبر
کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے
نومبر
اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان
?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان عالمی
اکتوبر