?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹیریژری بلز کی نیلامی کے ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے 640 ارب روپے اکھٹے کرلیے تاہم مختلف ادوار کے لیے ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 49 بیسز پوائٹنس تک کی کمی کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے موقع پر جب ماحول سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہے، 18 کھرب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جو سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی کو خطرے سے پاک سرکاری کاغذات میں رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو جاری ہونے والے اپنی ششماہی رپورٹ میں موجودہ خراب معاشی صورتحال کے لیے سیاسی غیریقینی اور متضاد پالیسیوں کو ذمہ دار ٹہرایا۔
رواں مالی سال میں زیادہ ریونیو اکھٹا کرنے کے باوجود حکومت بینکوں سے قرض لے رہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران جولائی سے اپریل کے دوران حکومت کی جانب سے بینکوں سے حاصل کردہ قرضہ دُگنا ہوکر 61 کھرب 96 ارب روپے ہوگیا جو گزشتہ سال کی اس مدت کے دوران 29 کھرب 70 ارب روپے تھا۔
تاہم حکومت آئندہ بجٹ میں ریونیو میں اضافے اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے لیے نئے ٹیکسز عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹ میں مرکزی بینک نے بتایا کہ 3 ماہ اور 6 ماہ کے لیے ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 6 ،6 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جب کہ 12 ماہ کے لیےاس شرح میں 49 بیسز پوائنٹس کی کمی گئی ہے۔
30 اپریل کو ہونے والے مانیٹری پالیسی کے جائزہ اجلاس میں مالیاتی مارکیٹ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اسٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ میں کمی کی توقع کی تھی۔ تاہم اسٹیٹ بینک نے افراط زر میں 20.7 فیصد کی کمی کے باوجود اس شرح کو 22 فیصد پر برقرار رکھا۔
مئی میں افراط زر 13 سے 15 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے شرح سود میں بھی کمی کی توقع کی جارہی ہے جب کہ مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر 17.3 فیصد تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے حالیہ جائزے میں شرح سود میں جمود کو معیشت کے لیے اچھا قرار دیتے ہوئے اس کی توثیق کی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کو غزہ میں عارضی جنگ بندی پر تشویش کیوں ہے ؟
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
نومبر
سینیٹ امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرے گی پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا
?️ 11 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف
فروری
2001 کے بعد سے امریکی جنگ کا نتیجہ میں4.5 ملین ہلاک
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:امریکی براؤن یونیورسٹی سے منسلک واٹسن تھنک ٹینک کی جانب سے
مئی
صہیونی حکام کے موبائل فونز ہیک؛ اسرائیل میں سائبر حملوں کی بڑھتی ہوئی دھمکیاں
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکام کے موبائل فونز ہیک ہونے کی اطلاعات اور ہیکرز
دسمبر
امریکہ کے ممتاز ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی پر تنقید کی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے بعض ممتاز ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی قومی
دسمبر
بحیرہ احمر میں یمن کے حملے روکنا مشکل
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ حوثیوں کے
دسمبر
گوگل میسیج پر واٹس ایپ کالز کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 12 فروری 2025سچ خبریں: اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر استعمال کیے جانے
فروری
ٹرمپ، بین الاقوامی قوانین اور دنیا میں تشویش؛ ایک سال کشیدگی اور عدم اعتماد
?️ 21 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے آغاز کے ایک سال
جنوری