?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ’روشن اپنا گھر‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے بتایا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان جمعے کو یہ منصوبہ لانچ کریں گے ، یہ منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے صرف 11 ماہ میں 2 بلین ڈالرز پاکستان بھیجے گئے ، جس پر ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے شاندار ردعمل پر مبارکباد دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دینے کا اعلان کیا تھا ، بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام کا اجرا کیا جائے گا ، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ترسیلات زر میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں ، ترسیلات زر کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے ، اس لیے وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دیں گے ، جس کے لیے شرح نمو ، زرمبادلہ و دیگر معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے ، ترسیلات زرکے مختلف شعبوں میں مستقبل کے اہداف مرتب کرکے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔
مشہور خبریں۔
نتین کی بے چارگی؛برطانوی اخبار کی زبانی
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس
جولائی
شمالی وزیر ستان میں فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے
?️ 6 جولائی 2021وزیر ستان (سچ خبریں) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چوکی پر
جولائی
امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو اسلحہ دینے کا اعلان کردیا
?️ 18 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد
مئی
وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد
جولائی
روس کا یوکرائن کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے کا اعلان
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یوکرائن کے دو علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک
فروری
سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
?️ 16 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)
فروری
صہیونی پھر ہوئے ناکام
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے 7
نومبر
وہ ملزم جنہوں نے موسم کا دعویٰ کیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:امارات کے موسمیاتی اجلاس میں یورپی اور امریکی ممالک نے بین
دسمبر