?️
کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی ایک ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا یونیورسل سیفٹی اوور سائٹ آڈٹ کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن مونٹریال آڈٹ پروگرام کے تحت 4 رکنی آڈٹ ٹیم 5 سال بعد کراچی پہنچی ہے۔
عالمی ہوابازی کی تنظیم کے وفدکا کراچی پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران نے استقبال کیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے وفد کو ہفتہ کو بریفنگ دیں گے، عالمی ہوا بازی کی تنظیم پیر سے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن نے آڈٹ سے متعلق تیاری مکمل کر لی ہے۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم اپنے دورے کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کرےگی۔
اکاو کے وفد کو سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگیجزکاونٹر کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
سی اے اے حکام ٹیم کو ایئرپورٹ پر کیے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، اس کے علاوہ اکاؤ کا وفد ایئرپورٹ کارگو، فلائٹ کچن، گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرےگا۔
سی اےاے ریگولیٹری کی جانب سے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات سے متعلق وفد کو پریذنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔
اکاو کے وفد کو سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگیجزکاونٹر کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
آئی سی اے او اقوامِ متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے جو بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے، ایوی ایشن ریگولیٹر کی پروازوں کے معیار کا جائزہ لیتا اور سیفٹی آڈٹ کے تناظر میں دیگر اقدامات اٹھاتا ہے۔
اکاو یونیورسل سیکیورٹی مونٹریال کی ٹیم نےآخری فزیکل آڈٹ 2019 میں اور آن لائن آڈٹ 2021 میں کیا تھا۔
اس سے قبل آئی سی اے او نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل فوری طور پر لائسنسنگ سسٹم کو نئے سرے سے تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جس وقت پاکستانی حکام کی جانب سے 262 پائلٹس کے مشکوک لائنسز کی تحقیقات شروع کی گئیں اس کے بعد سے آئی سی اے او کی جانب سے متعدد آبزرویشنز آچکی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد سی سی اے کے 5 عہدیداروں کو معطل کردیا گیا تھا اور ان کے کیسز مجرمانہ تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی اداراے (ایف آئی اے) کو ارسال کردیے تھے۔
ابتدا میں آئی سی اے اوز کی آڈٹ ٹیم نے سیفٹی سے متعلق 36 ہدایات کی تھیں جس میں پاکستان کے ہوابازی حکام نے 26 کلیئر کردیں۔
بعدازاں آئی سی اے او نے بقیہ 10 خدشات کو بھی دور کرنے کا کہا تھا جو نوعیت کے اعتبار تکنیکی تھیں۔
ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ آئی سے اے او نے غلطیوں سے پاک لائسنسنگ نظام کے اٹھائے گئے اقدامات، امتحانی سیلیبس میں اُمیدواروں کے لیے رکھے گئے سوالات اور سوالنامہ کس طرح تیار کیا جاتا ہے، کے بارے میں پوچھا تھا۔
پاکستانی حکام لائسنسنگ سسٹم کو از سر نو ترتیب دے دیا ہے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا ہے۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل لائسنسنگ کے نظام کو از سر نو تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس سسٹم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی میزائل
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطینی ویب سائٹ قدس الاخباریہ نے ایک انفوگرافک میں غزہ
جولائی
اسرائیل خطے میں عدم استحکام اور افراتفری کا سبب ہے: ترکی
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے دفاعی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے
دسمبر
مسلم لیگ (ن) کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں کہ وہ یکطرفہ اور متنازع فیصلے کریں، بلاول بھٹو
?️ 28 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے
دسمبر
نگران وزیراعظم کا عمران خان کے بغیر انتخابات سے متعلق بیان غیرجمہوری ہے، ہیومن رائٹس کمیشن
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبری) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)
ستمبر
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ : مشرق وسطیٰ کی جنگ نے متعدد ممالک کے معاشی امکانات کو تاریک کر دیا ہے
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ مشرق
مارچ
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں 5کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
شمالی مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور محمود عباس کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق، آج صبح سے شمالی مغربی کنارے کے
جنوری
اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف اپنا دعویٰ واپس لیا
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، صہیونی ریاست کی فوج
جون