وزیر تعلیم نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا

وزیر تعلیم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمونے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا اور این سی اے ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئے بلاک کے تعمیر سے زیادہ تعداد میں طلبہ و طالبات کو این سی اے میں داخلے کا موقع مل سکے گا۔

این سی اے کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں آرٹ کے اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی۔

جلد این سی اے نئے کیمپسز کی تعمیر کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل سٹوڈیو لیب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر طلبہ و طالبات اور فکیلٹی کو مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے لئے جتنا بجٹ اس حکومت نے دیا ہے اتنا ماضی کی کسی حکومت نے نہیں دیا۔ کرونا کے باعث سکولز کی بندش کے حوالے سے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اب ایسے حالا ت نہیں کہ سکولز بند کئے جائیں۔ پہلے ہی سکولز کی بندش کے باعث کافی نقصان ہو چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں 80 فیصد فلسطینی خاندان اپنے گھروں سے محروم

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت سماجی ترقی کے نائب وزیر نے انکشاف کیا

آرمینیا کے سابق صدر اور ان کے بیٹے سمیت 10 افراد کرپشن کے الزام میں گرفتار

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:آرمینیا کے سابق صدر رابرٹ کوچاریان اور ان کے بیٹے سمیت

ایچ آر سی پی کا متنازع پیکا ایکٹ کی مکمل منسوخی کا مطالبہ

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی

سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف کیا ہے

شہید امام خامنہ ای کی خدمات عالم اسلام میں ہمیشہ زندہ رہیں گی: پاکستان

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: پاکستان کے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آج

سیزفائر معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ اسحق ڈار

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے

ایکسوس: اسرائیل حماس کے خلاف اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنا چاہتا ہے

?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایکسوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے

پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے