?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہو گئے ہیں جس کے بعد رہنماؤں میں اہم ملاقات آج اسپیکر آفس میں رکھی گئی ہے اور ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی کمیٹی تبدیل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف کے اہم رہنما آج باضابطہ ملاقات کریں گے، ملاقات اسپیکر آفس میں ہوگی۔اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی کمیٹی تبدیل کردی گئی ہے۔
گزشتہ روزپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے چار نئےارکان کو شامل کیا گیا تھا، جس میں حکومت سے اعظم سواتی اور سینیٹر منظور کاکڑ جبکہ اپوزیشن سےاعظم نذیر تارڑ اور تاج حیدر شامل کیے گئے تھے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے کمیٹی میں نئے ارکان کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے حکومت نے اہم امور پر قانون سازی کے لئے ایک بار پھر اپوزیشن سے باضابطہ رابطہ کیا تھا ، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا۔جس میں کہا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کو وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا، مشترکہ مفادات کی اہم اصلاحات پر اتفاق کیلئے آگے بڑھنا چاہئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو باورکرایا کہ اہم قانون سازی سے متعلق مختلف بلز قومی اسمبلی سےپاس ہوچکےمگر سینیٹ سے منظور نہ ہوسکے، مذکورہ بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیرغور آنےہیں، بلز پر غور ، ترامیم تجویز کیلئے متفقہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی کی طرف سے مشاورتی عمل مکمل نہیں ہو سکا، امید ہے اپوزیشن لیڈر اس عمل کو بامقصدبنانے کیلئےکردار ادا کرے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کتنی بارے کہے کہ وہ کسی سے وفا نہیں کر سکتا
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے پاس اب
نومبر
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، وزیراعظم
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی
جولائی
نیویارک کے میئر پر ترکی سے رشوت لینے کا باقاعدہ الزام عائد
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے میئر کو ترکی
ستمبر
ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
?️ 27 جنوری 2021ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
جنوری
بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ
مارچ
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر
مئی
سعودی عرب کا پیرس میں زیر حراست سعودی شہری کے لیے معاوضے کا مطالبہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ
دسمبر
ترک فوج نے شمالی عراق اور شام میں بمباری کی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے جمعرات کی صبح شمالی عراق اور شام
مئی