حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کا مرتکب ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اعظم نذیر تارڑ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تانے بانے اس ہی معاملے سے مل رہے ہیں کہ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ توہین عدالت کے کیس میں حکومتی شخصیات کو کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے۔

لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت کو سیاسی معاملات طے کرتے ہوئے بہت زیادہ احتیاط برتنی چاہیے، آج ایک اور آڈیو لیک منظر عام پر آگئی ہے، ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سات پردوں میں بات کرتے ہیں لیکن باتیں کہیں نا کہیں سے نکل آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گفتگو ملک کے سینئر ترین وکیل اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے درمیان ہوئی، اس کو سن کر یہی لگ رہا ہے کہ تانے بانے اس ہی معاملے سے مل رہے ہیں کہ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ توہین عدالت کے کیس میں حکومتی شخصیات کو کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے، اس آڈیو میں اسی حوالے سے مشورے دیے جارہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک ٹرینڈ ہے جس سے سارا پرچہ آؤٹ ہوگیا ہے، آج سے چند ہفتے قبل بھی ایک آڈیو سامنے آئی تھی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کہہ رہے تھے کہ یہ معاملہ فلاں بینچ کے سامنے سنا جائے تو مناسب رہے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ تاثر پہلے ہی موجود تھا کہ 17-2016 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا، اس وقت کی منتخب حکومت کو برطرف کرنے کے لیے عدالت کا کندھا استعمال کیا گیا، جس طرح کے متنازع فیصلے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہوئے ان کو تو 10 گنا احتیاط کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام معاملات شفاف ہونے چاہئیں، اداروں اور بالخصوص عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد ہونا چاہئیں، انصاف ہونا اتنا ضرروی نہیں بلکہ انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو قانون سازی ہوئی اس سے سپریم کورٹ کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آئی، عدالت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں سے جو تاثر پیدا ہوا اس کو زائل کرنے کے لیے یہ قانون سازی کی گئی لیکن اس قانون کو نافذ کرنے سے پہلے حکم جاری کردیا گیا کہ اس پر عملدرآمد نہ ہو۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ یہ جو سارے معاملات ہو رہے ہیں اور ان کو واقعی سنا جارہا ہے تو پھر اعتماد کہاں رہے گا؟ پھر تو یہی تاثر جائے گا کہ یہ اب ایک فکسڈ معاملہ ہے، چاہے اس کا فائدہ ایک سیاسی فریق اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ادارے کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے کہ وہ اپنے فیصلوں اور عمل سے ظاہر کرے کے اس نظام میں ان چیزوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملے پر اب ازخود نوٹس لینا بنتا ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے وکیل احمد طارق رحیم ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کا آرٹیکل 4-3 کہتا ہے کہ دوست اور احباب آپ کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، اگر اس آرٹیکل کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ہم ان لوگوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے میں حق بجانب ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج وزیر قانون سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرلیں اور آئین میں تشریح کے لیے ان کا حق تسلیم کرتے ہوئے ان کی آئین میں کی گئی ترمیم پر بھی آپ قانون سازی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان آڈیو کے سامنے آنے کے بعد توہین عدالت کا مقدمہ دائر نہیں کیا جاسکے گا، پاکستان کے انتخابی نظام سے لوگوں کا اعتماد اٹھانے کی خاطر یہ تمام سازش رچی جارہی ہے جس میں وہ تمام لوگ ملوث ہیں جن کی یہ آڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

جرمنی میں اسرائیل کے خلاف منفی رائے کا ریکارڈ

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی میں کی گئی ایک حالیہ رائے شماری سے پتہ

کیا امریکہ کو غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنا چاہیے تھی؟ امریکی سنیٹر کا کیا کہنا ہے؟

🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ممتاز ڈیموکریٹک سینیٹر نے بائیڈن انتظامیہ

لاہور نے آلودگی میں دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

🗓️ 2 نومبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب

اسرائیلی اداکارہ کے بیان پرمعروف اداکار گوہر رشید کا شدید رد عمل

🗓️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نےاسرائیلی نژاد ہالی ووڈ

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی اوڑان جاری، ڈالر کی قیمت میں کمی

🗓️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر

جرمن فوج جنگ میں دو دن رہتی سے زیادہ نہیں رہ سکتی 

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:جوہان وڈپول نے خبردار کیا کہ برلن سے کیف تک اسلحہ

یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی

🗓️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے

صیہونیوں اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کون نہیں ہونے دے رہا؟ سی این این کی رپورٹ

🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خبری چینل سی این این نے اسرائیلی وزیراعظم کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے